اگر آپ کے لئے گوگل کیلنڈر کا استعمال اور ان کے پیش کار پر اپنی معلومات کو محفوظ کرنا ناگزیر ہے تو ان باتوں کو یقینی بنائیے:
- اپنی نجی معلومات جیسا کہ پتے، ملاقات کے مقامات، اور اوقات شائع مت کیجیے، یہ آپکو خطرے میں ڈال سکتے ہیں.ہوسکتا ہے سننے سے ایسا محسوس ہو کہ جیسے اس سے کیلنڈر کا مقصد ہی فوت ہوگیا ہو، لیکن اس طرح آپ معلومات کو خفیہ بنا سکتے ہیں تا کہ صرف آپ ہی اسے سمجھ سکیں .
- دوسرے لوگوں کی ذاتی معلومات اپنے گوگل کیلنڈر پر مت ڈالیے، جب رازداری اور سلامتی کی بات آتی ہے تو دوسرے لوگوں کی معلومات کی اسی طرح حفاظت کیجئے جیسا کہ آپ چاہتے ہیں کہ دوسرے لوگ آپکی معلومات کی حفاظت کریں.
- اپنے آفلائن کلینڈر صرف اپنے ذاتی کمپیوٹر پر محفوظ کرنے پر غور کیجیے اور اسکو اپنے مختلف آلات سے ہم آہنگ کر لیجیے ایسا جالبین سے منسلک ہوئے بغیر کریں تا کہ جالبین میں معلومات محفوظ کرنے سے گریز کر سکیں.