اپنے آن لائن چھوڑے گئے نشانات کا پتہ لگانے کے لئے اور ان کو کم کرنے کے طریقوں کو دریافت کرنے کے لئے اس آلے کا استعمال کیجئے
واٹس ایپ
Whats App مختصر پیغام رسانی اور سماجی جالکار کی سہولت ہے اس کے ذریعےصارف SMS بھیجنے میں جو فیس لگتی ہے اس کی بجائے اپنے رابطوں کومفت میں پیغامات بھیج سکتا ہے. Whats App آپ کے پتہ جات میں موجود سارےرابطوں کی تمام معلومات اپنے پیشکاروں میں محفوظ رکھتی ہے. Whats App کوماضی میں بہت یسار سلامتی کی خرابیوں کے لئے جانا جاتا ہے.
ایس ایم ایس/ ایم ایم ایس
SMS (مختصر پیغام سہولت) موبائل فون پر متنی پیغام رساں رابطہ ہے. MMS (کثیرالوسیط پیغام رساں سہولت ) ایسے پیغامات بھیجنے کی سہولت ہے جس میں کثیرالوسیط مواد جیسا کہ تصاویر اور ویڈیو شامل ہیں۔
نجی اور حساس معلومات کے تبادلے کے لئے SMS اور MMS دونوں ہی نہ مناسب ہیں -صحیح آلات اور مہارت کے ساتھ SMS اور MMS کی مواصلات کو روکااور تبدیل کیا جا سکتا ہے انہیں موبائل مہیّا کار دیکھ بھی سکتے ہیں اور انکی نوشتہ جات بھی تیّار کر سکتے ہیں۔
فون نمبر
فون نمبر ایک منفرد شناختی نمبر ہوتا ہے جو فون کمپنی مہیا کرتی ہے . موبائل فون کو یہ Sim کارڈ سے منسلک کرتا ہے اور اس کے ذریعے آپ کے ملک اور موبائل مہیا کار کی شناخت ہوتی ہے .پرانے زمینی فون میں فون نمبر ملک ، مقامی علاقہ کوڈ، اور ایک ٦ ٧ ہندسوں پر مشتمل منفرد نمبر ہے
عملیاتی نظام کی جدید کاری
اس میں نظام کی جدید کاری، عملیاتی نظام فروخت کنندہ/ مہیّہ کار کی سائٹ پر اندراج جدیدکاری نوشتہ جات شامل ہے. عملیاتی نظام معلوم مسائل کو ٹھیک کرنے اور نئی خصوصیات شامل کرنے کے لئے باقاعدگی سے ترقی کے عمل سے گذرتے ہیں .جب آپ کا کمپیوٹر آن لائن ہوتا ہے تو عملیاتی نظام ، صانع کے جدیدیت پیشکاروں کی نئی تاذہ کاری کو دیکھنے، انہیں محفوظ کرنے اور آپ کے کمپیوٹر پر نصب کرنے کے لئے خود کار طریقے سے اور دستی طریقے سے جانچ پڑتال کرتا ہے جدید کاری کا تعین عموما عملیاتی نظام کے تغییر نمبر سے ہوتا ہے. ایک دفع جب جدیدیت نصب ہوجاتی ہے تو عملیاتی نظام کا تغییر نمبر تازہ ترین تغییر نمبر کے مطابق بڑھ جاتا ہے.
عملیاتی نظام کا تغییر نمبر
تغییر نمبر عملیاتی نظام ، پروگرام، مصنع کثیف نمونہ، ، فرم ویئر، یا ڈرائیور کے ہر اجرا کو دیا جانے والا منفرد نمبر ہے. تغییر نمبر آپ کے کمپیوٹر یا موبائل فون میں تنصیب شدہ عملیاتی نظم کے کسی بھی اجرا کو شناخت کرنے کے کام آتا ہے ساتھ ہی ساتھ یہ تعین بھی کرتا ہےکہ آخری دفعہ کب آپکا مصنع لطیف جدید ہوا تھا. تغییر نمبر آپکو یہ تعین کرنے میں مدد کر سکتا ہے کہ آپ کے عملیاتی نظام کو کب جدید کاری کی ضرورت ہے، لیکن ساتھ ہی یہ بدنیتی کے ساتھ یہ جاننے کے لئے بھی استعمال ہوسکتا ہے کہ آپ کا عملیاتی نظام کتنا غیر محفوظ ہے. عملیاتی نظام کے پرانے تغییرات اکثر معلوم کمزوریوں کے لئے جانے جاتے ہیں جو آپکو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔
نوشتہ جات
رائوٹر پر میک پتہ کے نوشتہ جات
میک پتوں کے نوشتہ جات عموما فوری رائوٹر یا میزبان مشین جو کہ میک پتہ سے متعلقہ مشین کو IP پتے فراہم کررہی ہوتی ہے پر بنتے ہیں. اگر چہ جالکاروں پر میک پتوں کے نوشتہ جات مقامی جالکار کے اندر موجود کسی ور رائوٹر پر بھی ترتیب پاتے ہیں. نوشتہ جات جالکار پر موجود مخصوص کمپیوٹر کے IP پتہ کا سراغ دیتی ہیں اور نقل و حمل میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
جالبین پر آن لائن ہونے کے لئے آپکو IP پتہ کی ضرورت ہوتی ہے. فی الحال IP پتے کمپیوٹر(IP پتہ مہیّہ کرنے کے مقصد سے خاص طور پر تشکیل دیئے گئے ) متحرک طور پر فراہم کرتے ہیں.جنہیں رائوٹر کہتے ہیں. چوں کہ جال کار پر دو IP پتے موجود نہیں ہوسکتے اسلیے فراہم کردہ IP پتوں کے سراغ لگانا عین ممکن ہے .یہاں پر اب میک پتہ آتا ہے.کمپیوٹر کا میک پتہ رائوٹر پر جوIP پتہ اس سے منسلک کیا گیا ہے اسکی تفصیلات کے ساتھ نوشتہ جات ترتیب دیتا ہےتا کہ یہ IP پتہ کسی اور کمپیوٹر کو فراہم نہ کیا جا سکے.جسکا مطلب ہے کہ جالبین پر ہونے والی رابطہ کاری کے ذریعے اسکے اصل کمپیوٹر کا سراغ کسی بھی وقت لگایا جا سکتا ہے.
جالبین کی رسائی کے وقت/ تاریخ کے نوشتہ جات
جب بھی آپ اپنے کمپیوٹر سے جالبین تک رسائی حاصل کرتے ہیں آپ کے کمپیوٹر اور جالبین رسائی مقام پر نوشتہ جات بن جاتے ہیں جوکہ صارف کے کمپیوٹر اور جالبین سرگرمی کے کوائفیہ تک رسائی فراہم کرتے ہیں.
رائوٹر پر آلہ کے نام کے نوشتہ جات
جب بھی آپ رائوٹر سے ایک صارف کے طور پر منسلک ہوتے ہیں آپ کے نوشتہ جات کی تفصیلات کا اندراج ہو جاتا ہے۔
دورہ کئے گئے آئی پی پتوں کے نوشتہ جات
جب بھی آپ کسی ویب سائٹ کا دورہ کرتے ہیں آپکا IP پتہ کا اس ویب سائٹ کی میزبان مشین میں اندراج ہوجاتا ہے.ویب سائٹ کی میزبانی کرنے والوں کے لئے یہ ایک بہت قیمتی معلومات ہے کیوں کہ وہ اسکا تجزیہ کر کے اسے استمال کرسکتے ہیں، مثال کے طور پر ہدفیہ تشہیر کے لئے.
جالبین سہولت رسائی کے نوشتہ جات
یہ نوشتہ جات فائلیں ہوتی ہیں جو کہ جالبین سہولت مہیّہ کار (ISP)اپنے پاس محفوظ رکھتے ہیں.ISP تمام جالبین راہ رو کی نگرانی کرتی ہے.
براؤزر سابقات
براؤزر سابقات صارف کی حالیہ دورہ کی ہوئی ویب صفحات کی فہرست دکھاتے ہیں بلکل درست ٹائٹل اور دورہ کرنے کے ٹائم کے ساتھ.ویب براؤزر مصنع لطیف ایک مخصوص وقت کے دورانیہ کے لئے اسکو معینہ طور پر محفوظ رکھتا ہے.جس کو بھی آپ کے کمپیوٹر تک رسائی حاصل ہے وہ آپ کی دورہ کی ہوئی ویبسائیٹوں کا پتا لگا سکتا ہے.اور ایسا خاص طور سے اس وقت ہوتا ہے جب آپ عوامی کمپیوٹر استعمال کر رہے ہوں جیسا کہ انٹرنیٹ کیفے۔
مک پتہ
میک پتہ کسی مخصوص جالکار اڈاپٹر (ایک مصنع کثیف جس کی مدد سے آپ کا آلہ جالبین سے منسلک ہوتا ہے، چاہے لاسلکی یا ایتھرنٹ کے ذریعے )سے منسلک ہوتا ہے جو کہ کمپیوٹر، فون اور دوسرے آلات پر بہت سے منفرد شناخت کنندہ میں سے ایک ہے .بلوٹوتھ اڈاپٹر اور موبائل فون (GSM, 3G, LTE, etc.) "بیس بینڈ ریڈیو" کی بھی منفرد شناخت ہوتی ہے، یہ اکثر کسی خاص کمپیوٹر کو انفرادی طور پر شناخت کرنے کے کام آتے ہیں. تاہم، ایسے مصنع لطیف موجود ہیں جن کی مدد سے آپ عارضی طور پر اپنا میک پتہ اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کر سکتے ہیں.یہ ایک اچھا طریقہ ہوسکتا ہے عوامی لاسلکی جالکاروں پر اپنی رازداری کی حفاظت کرنے کا۔
میری ایپس
ایپس یا ایپلیکیشن آپ کے آلہ میں پہلے سے تنصیب شدہ یا پھر "ایپ مخزن " سے تنصیب کئے ہوئے مصنع لطیف ہوتے ہیں.یہ بلکل کسی بھی دوسرے مصنع لطیف کی طرح ہوتے ہیں جو شاید آپ نے نصب کئے ہوں ، لیکن ان میں کچھ قبل ذکر فرق ہیں . جب آپ کسی ایپ مخزن سے مصنع لطیف نصب کرتے ہیں ، آپ اس مخزن کو چلانے والی کمپنی کو اپنے کمپیوٹر پر نصب شدہ مصنع لطیف اور ان کے تغییرات کی مکمّل فہرست فراہم کرتے ہیں. یہ یقینا فائدہ مند ہے، کیوں کہ یہ آپ کو آپ کے اطلاقی مصنع لطیف کو جدید رکھنے میں مدد کرتی ہے، لیکن یہ مخزن اور اسکو چلانے والی کمپنی کو آپ کے زیراستمال اطلاقی مصنع لطیف کا سراغ بھی دیتی ہے.
ایپس کے ذریے دکھائی دیئے جانے والے اشتہارات کے ساتھ آپ کے باہمی تعاون کا اشتہاری کمپنیاں سراغ نہیں لگا سکتیں جس طرح سے براؤزر پر انے والے اشتہارات جن کی کوکی کے ذریعے نگرانی کی جاتی ہے.اسی مقصد کے لئے نئے طریقہ کار- بشمول ایپل کا IFA(مشتہرین کے لئے شناخت کنندہ )، گوگل کا اینڈرائڈ آئی-ڈی اور مائیکروسافٹ کی طرف سے مقابلے کی تکنیک اور کچھ بڑے آن لائن اشتہاری جالکارمشتہرین کو آپ کے موبائل فون، کمپیوٹر اور گیمنگ کنسول کے استعمال کا سراغ لگانے میں مدد دینے کے لئے - بنائے جا رہے ہیں
IMSI
بین الاقوامی موبائل صارف شناخت نمبر(IMSI) ١٥ ہندسی نمبر شمارہے جو کہ اپ کے سم کارڈ کو شناخت کرتا ہے.یہ آپ کے کھاتہ کو شناخت کرنے کا کام کرتا ہے یہ آپ کے فون کے IMEI نمبر کی طرح آپ کے فون کو موبائل جالکار پر انفرادی شناخت دیتا ہے.
زبان
چاہے جہاں قطعی ضروری نہ بھی ہو آپ کے موبائل فون، فیس بک، ٹوئٹر،یا گوگل ترتیب میں زبان کا انتخاب آپکا بطور صارف تجربہ بہتر بناتے ہیں.لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ آپکو اشتہاری اور بازارکاری مہم کا ہدف بھی بناتے ہیں
IMEI
پندرہ ہندسوں پر مشتمل نمبر شمار یا IMEI (بین الاقوامی موبائل آلہ شناخت ) نمبر آپکے فون کو شناخت کرنے میں مدد دیتا ہ شناخت اورزیادہ تر فونوں میں *#٠٦# ملا کرمعلوم کیا جا سکتا ہے، یا اپنے فون کی بیٹری کی پچھلی جانب یا اپنے فون کی ترتیب(سیٹنگز ) دیکھ کر پتہ کیا جا سکتا ہے۔
اس نمبر کو اپنے پاس فون سے الگ کسی محفوظ جگہ پر سنمبھال کر رکھئے، کیوں کہ یہ نمبر آپ کے فون کے چوری ہونےکی صورت میں فوری اسکا سراغ لگانے اور آپکی ملکیت ثابت کرنے کے کام آسکتا ہے. یہ بھی جان لیجئے کہ موبائل جالکار پر صرف آپ کے IMEI نمبر کی مدد سے ہی اپ کے فون کا سراغ لگایاجا سکتا ہے، اسلئے اگر آپ جالکار سے اپنی شناخت تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو صرف SIM تبدیل کرنا ہی کافی نہیں بلکہ نیا IMEI نمبر حاصل کرنے کے لئے آپکو اپنا فون بھی تبدیل کرنا پڑے گا -
فلیش کوکی، مقامی مخزن اور ویب نشان تجاره
آپکی براؤز کاری کی عادات کا عموما کوکی کے ذریعے سراغ لگایا جاتا ہے لیکن دوسرے بھی کئی طریقے ہیں جنکی مدد سے ان ویب سائٹوں کا سراغ لگایا جا سکتا ہے جنکا آپ دورہ کرتے ہیں یا جن مصنع لطیف کو آپ استعمال کرتے ہیں.
ہ تمام صارف کے رویوں کا سراغ لگانے کے لئے جانے جاتے ہیں.
برقی کتب
برقی کتب عددی کتابیں ہوتی ہیں جو کہ مختلف فائل فورت میں موجود ہوتی ہیں- مختلف قسم کی برقی کتب ریڈر دستیاب ہیں، جو کہ مختلف فارمیٹ کی تائید کرتے ہیں- بہت سے ا-بک ریڈر (مصنع لطیف اور مصنع کثیف دونو طرح کے ) آپکی کتابوں کی تلاش اور پڑھی جانے والی کتابوں پر نظر رکھتے ہیں - مرکزی برقی کتب ریڈر جیسا کہ امازون کندلے اور گوگل بکس ان معلومات کو محفوظ کرتے ہیں اور تیسرے فریق کے آٹھ بنتے ہیں.
کمپیوٹر نمبر شمار
نمبر شمار کسی بھی کمپیوٹر کو شناخت کرنے میں استعمال ہوتا ہے، یہ ملکیت کی نشاندہی اور وارنٹی کے مقاصد کے لئے بھی استعمال ہوتا ، کمپیوٹر کا نمبر شمار مشترکہ طور پر دوسرے جزویات کو جن کے انفرادی نمبر شمار ہوتے ہیں کے ساتھ جوڑنے کے کام آتا ہے. جب آپ کوئی کمپیوٹر خریدتے ہیں ، نمبر شمار مالیاتی لین دین کا حصّہ ہوتا ہے اور با قاعدہ رسیدوں اور وارانٹی کارڈ پر ظاہر ہوتا ہے- اگر آپ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کمپیوٹر خریدتے ہیں، تو یہ نمبر شمار آپکی کریڈٹ کارڈ معلومات کے ذریعے آپ سے بندھا ہوا ہوتا ہے. جو کمپنی حتمی مصنوعات بنا رہی ہے وہ آپکے مکمّل یکجا کمپیوٹر نمبر شمار کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کے حصّوں پر بھی مختلف نمبر شمار مہیا کرتی ہے.
جیسا کہ مرکزی پروسیسر (CPU) یا hard disk drive ، جس کا اندراج آپ جس کمپنی سے کمپیوٹر لے رہے ہیں اس کے پاس ہوتا ہے- نتیجتاً ان نمبر شمار کی مدد سے آپ کا سراغ لگایا جا سکتا ہے، مثال کے طور پر آپ کے کمپیوٹر پر چلنے والا مصنع لطیف ان نمبر شماروں کی مدد سے تجارتی مصنع لطیف کی مختلف تنصیبات کا سراغ لگا سکتا ہے جسے تنصیب کرنے کا آپ کے پاس صرف ایک اجازت نامہ ہو- اسطرح سے یہ منفرد شناخت کنندہ مختلف آن لائن کھاتوں کا آپ سے تعلّق ظاہر کر سکتے ہیں اور آپ کا سراغ لگا سکتے ہیں حتی کہ آپ اپنے کمپیوٹر کا عملیاتی نظام بھی دوبارہ نئے سرے سے تنصیب کرلیں
کمپیوٹر تفصیلات (مصنع کثیف)
کمپیوٹر مصنع کثیف کی تفصیلات کمپیوٹر کے جزویات اور صلاحیتوں کی تکنیکی تفصیلات ہوتی ہیں-
کوکی
کوکی مختصرمتنی فائلیں ہوتی ہیں جو کہ آپ کے ویب براؤزر یا ای میل عمیل میں محفوظ ہوتی ہیں- جو ویب سائٹیں آپ دورہ کرتے ہیں یا ویب سائیٹیں دیکھنے کے دوران جو اشتہارات آپ دیکھتے ہیں وہ انکو آپ کے آلہ پر محفوظ کرتے ہیں بعض اوقات کوکی ضروری ہوتی ہے- یہ کسی آن لائن کھاتہ میں لاگ ان کرنے کے لئے ضروری ہوسکتی ہے، مثال کے طور پر، نام نہاد تیسرے فریق کی کوکی اشتہاری جالکاروں کو آپکی براؤزر سرگرمی کا سراغ لگانے میں مدد دیتی ہے- حتیٰ کہ بہت ساری غیر متعلقہ ویب ستوں کو بھی.
براؤزر سابقات
براؤزر سابقات ان ویب صفحات کی فہرست دکھاتی ہے جنکا صارف نے حالیہ دورہ کیا ہو، صفحات کے عین ٹائٹل اور وقت کے ساتھ. جس شخص کو بھی آپ کے کمپیوٹر تک رسائی حاصل ہے وہ ان تمام سائٹس کا سراغ لگا سکتا ہے جن کا آپ نے دورہ کیا ہے- یہ خاص طور سے عوامی جگہوں جیسا کہ نیٹ کیفے میں عام بات ہے.
بی بی ایم پن
بلیک بیری قاصد (ببم) Pin ایک منفرد نمبر ہوتا ہے جو کسی بلیک بیری آلے سے منسلک ہوتا ہے، یہ آلہ کو انفرادی طور پر شناخت کرتا ہے، خاص طور سے بلیک بیری کی پیغام رسانی سہولیات استعمال کرتے وقت ، پیغامات کا سراغ لگانے اور RIM جالکار اور تائیدی موبائل مہیہ کار کے جالکروں پر موجود آلات اور کھاتوں کے درمیان ای میل اور دوسرے کوائف بھیجنے کے لئے.
اسکی وجہ سے، یہ اکثر بلیک بیری انٹرپرائز پیشکاروں اور متعلقہ بلیک بیری سہولتوں کے ذریعے سراغ لگایا جاتا ہے- صارف اس نمبر کو آلہ پر خود سے تبدیل نہیں کر سکتا.
چونکہ ببم پن پیغامات معیّنہ طور پر رمز شدہ ہوتے ہیں، اس رمز نگاری کو توڑنا نہ ممکن ہے جو کے اسے بیکار بنا دیتا ہے .
براؤزر بصمات
براؤزر اور آلے کی بصمات کی مدد سے ویب سائٹ آپ کا سراغ لگا سکتی ہیں اور اسے کوکی کے متبادل کے طور پر استعمال کر سکتی ہیں- بہت سارے صارفین جانتے ہیں کہ وہ کوکی کو قبول کرنے سے انکار کر سکتے ہیں یا انہیں حذف کر سکتے ہیں، اسلئے اشتہاری کمپنیوں نے سراغ رسانی کے نئے طریقے استعمال کرنا شروع کرے ہیں، براؤزر بصمات نگاری ان میں سے ہی ایک ہے.
آپ جن ویب سائٹ کا دورہ کرتے ہیں ان کے پیش کار آپ کے براؤزر سے بھیجی جانے والی معلومات کا جائزہ لے کر بصمات نگاری کرتے ہیں- ان معلومات میں آپکی زبان کی ترتیب، تنصیب شدہ فونٹ، آپکا براؤزر ، آپکی کارکردگیئ تصمیم اور دیگر معلومات شامل ہیں . یہ مجموعہ ایک منفرد نمونہ بناتا ہے ، بلکل بصمات کی طرح- ان میں سے کچھ معلومات صرف اس وقت بھیجی جاتی ہے جب آپکے براؤزر میں جاوا سکرپٹ عمل کار ہوتا ہے. مطالعہ سے یا بات ثابت ہوئی ہے کہ ٩٠% سے زیادہ براؤزر اور ساتھ ہی انکے صارفین انفرادی طور پر شناخت کئے جا سکتے ہیں صرف براؤزر اور بصمات کا جائزہ لے کر.
فون صانع کا اندراج
فون صانع اندراج میں موبائل فون کے جسمانی ہینڈ سیٹ کی شناخت ایک منفردعالمی نمبرشامل ہے۔GSM جالکاروں پر موجود آلات کے لئے یہ ایک IMEI (بینالاقوامی موبائل آلہ شناخت) ، جب کہ CDMA جالکاروں پر موجود آلات کے لئے یہ ایک MEID (موبائل آلہ شناخت کنندہ ) ہے۔مزید یہ کہ، آپ کو اکثر اپنی ذاتی شناخت اکا اندراج موبائل صانع کے پاس کروانا پڑتا ہے تا کہ آپ اس آلہ کی جدید کاری موصول کر سکیں.
فون جالکار
جب آپ اپنا موبائل فون یا ٹیبلٹ جالبین سے منسلک ہونے کے لئے استعمال کرتے ہیں، آپ کا انٹرنیٹ رابطہ عموما فون جالکار عامل کے ذریعے چلائے جانے والے نیابتی پیشکاروں سے گذرتا ہے.یہ نیابتی پیشکار آپ کے جالبین نقل و حمل کو نقل اور اس میں ترمیم کر سکتے ہیں. مثلا، کچھ ایسے واقعات ہوئے ہیں جب فون جالکار عاملین نے ویب سائٹوں کوصارف کے موبائل نمبر کو منسلک کر کے ڈیٹا بھیجا ہے. اس سے ویب سائٹ چلانے والے پیشکاروں کو صارفین کے فون نمبر پتا چل جاتے ہیں.
جالبین سہولت رسائی نوشتہ جات
یہ نوشتہ جات ہوتے ہیں جو کہ جالبین سہولت مہیّہ کار محفوظ کرتے ہیں. تمام جالبین راہ رو کی ISP نگرانی کرتی ہے.
رائوٹر پر آلہ کے نام کے نوشتہ جات
جب بھی آپ ایک صارف کے طور پر رائوٹر سے منسلک ہوتے ہیں آپ کی نوشتہ جات تفصیلات کا اندراج ہوجاتا ہے۔.
ٹوئٹر لسٹیں جن سے آپ تعلّق رکھتے ہیں یا جو آپ بناتے ہیں
اس صفت سے آپ کو لوگوں اور اداروں کو گروپ کرنے میں آسانی رہتی ہے.ٹوئٹر لسٹ معیّنہ طور پر عوامی ہوتی ہے مگر اسے نجی بھی بنایا جا سکتا ہے.لوگوں اور اداروں کو مجتمع کرنے سے ان کی سرگرمیوں، ان کی سیاسی، مذہبی ور جنسی ترجیحات کی طرف اشارے ہوسکتے ہیں
دورہ کئے ہوئے آئی پی پتوں کے نوشتہ جات
آپ جب بھی کوئی ویب سائٹ دورہ کرتے ہیں آپ کا IP پتہ اس ویب سائٹ کی میزبانی کرنے والے پیش کار میں محفوظ ہوجاتاہے.ویب سائٹ پیشکاروں کے لیے یہ بہت بیش قیمتی معلومات ہوتی ہے ، وو اس سے آپکی جالبین سرگرمیوں کا جائزہ لے کر اس معلومات کو استعمال کر سکتے ہیں ، مثلا اشتہارات کا ہدف بنانے کے لئے۔ .
تیسرے فریق کے اطلاقی مصنع لطیف
تیسرے فریقی مصنع لطیف سہولتیں ہیں جو کہ عموما سماجی سہولتوں جیسا کہ فیس بک اور ٹوئٹر کے ساتھ ہم آہنگ ہوتا ہے.یہ عملیاتی نظام کے ساتھ مہیا نہیں کئے جاتے بلکہ دوسری کمپنیوں اور سہولت مہیا کاروں کی طرف سے فراہم کئے جاتے ہیں .تیسری فریقی سہولتوں کو سوشل سرگرمیوں سے مربوط کر کے صارف اپنی ذاتی تفصیلات اور ترجیحات کے متعلق معلومات تیسرے فریقی مصنع لطیف کےمالک کوفراہم کر رہا ہوتا ہے
ٹوئٹ مراسلات
ٹویٹ ایک مختصر پیغام ہوتا ہے جو صرف اپنے فولّوئرزکو بھیجتا ہے.. اسکی حد 140 حرف ہے اور اس میں متن، تصاویر، ویڈیو یا کوئی لنک بھی بھیجا جا سکتا ہے. تاہم، اگر ٹویٹ کو دوبارہ ٹویٹ کیا جائے تو یہ لوگوں کی بڑی تعداد تک پہنچ جاتی ہے اور ان لوگوں تک بھی پہنچ جاتی ہے جو آپکو برہ راست فالو نہیں کر رہے۔
دوبارہ ٹوئٹ کرنا
دوبارہ ٹویٹ کرنے کا مقصد ٹویٹ کو آگے بڑھانا ہے ،دوبارہ ٹویٹ کرنے سے ٹویٹ محفوظ نہیں رہتی اور آپ اس بارے میں کچھ نہیں کرسکتے. اگرچہ یہ ممکن ہے کہ ان لوگوں کو جنہیں آپ نے اجازت نہیں دی انہیں دوبارہ ٹویٹ کرنے سے روک دیا جائے لیکن اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ صرف ان ہی لوگوں کو ٹویٹ کرنے سے روک رہےہیں باقی تمام فولّوئرز اب بھی آپکی ٹویٹ کو دوبارہ ٹویٹ کرسکتےہیں۔.اصل ٹویٹ کے ذریئے ہمیشہ ٹوئیٹ کے اصل مصنف کا پتہ لگایا جا سکتا ہے
اسکائپ
اسکائپ ایک جالبین ویڈیو، صوتی اور متنی گفتگو جالکار اور مصنع لطیف ہے، ابتدائی طور پر اسکائپ ایک غیر مرکزی سہولت تھی جو اسکائپ صارفین کے درمیان کالوں کا جالکار بناتی تھے. نتیجہ کے طور پر آپکی کالیں بہت کم کمپنی کے پیش کار پر جاتی تھیں.
آج کل،Microsoft اسکائپ کا مالک ہے اور وہی اسے چلا رہا ہے، اور یہ مکمّل مرکزی جالکار ہے.تمام کالیں اسکائپ کے پیشکاروں کے ذریعے ہی بھیجی جاتی ہیں اور اسکائپ (اسی طرح سے امریکی جاسوسی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جیسا کہ NSA اور FBI) کے پاس آپ کی کالوں میں مداخلت کرنے اور روکنے کی صلاحیت ہے.2012 میں FBI نے ایک ارادیت پسند کی زاتی معلومات حکّام کو بغیر کوئی اطلاع کئے فراہم کی ، جس نے اسکی اپنی رازداری معاہدہ کی خلاف ورزی ہوئی.
اسکائپ ایک خفیہ پروٹوکول ہے اسلیے کوئی آسانی سے نہیں بتا سکتا کہ یہ کس طرح سے کام کرتا ہے
دوسرے سافٹ ویئر ڈویلپرز کو بھی اسکائپ ماخذ کوڈ کیسے کام کرتا ہے کو سمجھنے کی طرف سے روکنے کے لئے رمز شدہ کردیا جاتا ہے
عملیاتی نظام کا اندراج
پہلے ، مائیکروسافٹ ونڈوز کے عملیاتی نظام کا اندراج لازمی تھا (غیر قانونی نقول کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ان کی کوششوں کے حصہ کے طور پر) ، لیکن آپ کو اندراج کے عمل سے خود گزرنا پڑتا تھا. آج کل عملیاتی نظام کا اندراج یا تو خودکار ہے یا پھر اختیاری.
میری ویڈیوز
صارفین ویڈیو کو مختلف نظاموں جیسا کہ یوٹیوب، فیس بک، یا گوگل پر ڈال سکتے ہیں اور بانٹ سکتے ہیں. فیس بک نے جالبین پر ویڈیو بانٹنے کے لئے اپنی ذاتی اطلاقی مصنع لطیف کا اجرا کیا ہے ان ویڈیو کو بانٹتے وقت صارفین اکثر انجانے میں ٹیگ شدہ لوگوں، اپلوڈ کرنے والے کا IP پتہ اور کہاں اور کب ویڈیو بنائی گئی جیسی قیمتی معلومات فراہم کر رہے ہوتے ہیں.
میری صوتی کالیں
کوئی بھی موبائل فون کسی بھی آواز جو اس کے مائکروفون کی حد میں آتی ہے کو صارف کے علم میں لائے بغیر محفوظ کرنے اور ترسیل کے لئے ترتیب دیا جا سکتا ہے . کچھ فون بعید سے ہی کھولیں جا سکتے ہیں اور انہیں اس طرح سے قابل عمل بنایا جا سکتا ہے، چاہے وہ بند ہی کیوں نہ نظر آرہے ہوں.
میری تصاویر
کوئی بھی تصویر جو صارف سماجی رابطوں کی سہولتوں پر ڈالتا ہے وہ متیّن طور پر محفوظ کی جاتی ہیں اور عوامی رکھی جاتی ہیں،لہٰذا اضافی معلومات جیسا کہ ٹیگ شدہ لوگ، تاریخ، مقام ، کب ور کہاں تصویرلی گئی، آلہ کی قسم اور IP پتہ عیاں ہوتے ہیں .
میری پروفائل کے کوائف
سماجی جالکار جیسا کہ فیس بک اور ٹوئٹر پر کھاتہ شروع کرتے وقت صارف یہ تمام ذاتی کوائف مہیا کرتا ہے. ذاتی کوائف دینے کا مطلب ان معلومات کے اوپر سے اختیار کھو دینا ہے. عملیاتی نظام کے عاملین ان کوائف کو بہت سے مقاصد جیسا کے اشتہارات یا سادہ عملکاری میں اس طرح استعمال کرتے ہیں کہ صارف اس بارے میں آگاہ نہیں ہوتا.
میرا جغرافیائی محل وقوع
جغرافیائی محل وقوع خصوصیت کے ساتھ اطلاقی مصنع لطیف ، جیسا کہ گوگل نقشہ جات، اکثر آپ کے جالبین سے منسلک موبائل فون یا کمپیوٹر کے اس وقت کے صحیح محل وقوع کا تعین کر سکتے ہیں، حتی کہ چاہے آلہ میں در ساختہ عالمگیری محل وقوع نظام (GPS) نہ بھی ہو.اسی طرح سے، سماجی رابطہ کار سائٹ جیسا کہ فیس بک اکثر اس آخری مقام کو محفوظ رکھتیں ہیں جہاں سے آپ نے ان سائٹس تک رسائی حاصل کی ہوتی ہے. وہ ان معلومات کا تعین جغرافیائی محل وقوع کوائفیہ میں آپ کے IP پتہ کا اور ان کوائف کا جائزہ لے کر جو آپ ایپس ، جغرافیائی ٹیگ شدہ تصاویر، وغیرہ، کے ذریعے فراہم کرتے ہیں، دیکھ کر کرتے ہیں۔
میری گوگل تلاش کے نتائج
گوگل کے تلاش کے نتائج میں نامیاتی تلاش کے نتائج کے ساتھ اکثر ادا شدہ اشتہارات بھی شامل ہیں.تلاش کی سرگرمی کا اسلیے تجزیہ کیا جاتا ہے اور اسے اشتہاری پیشکشوں کے ساتھ ملا کر دیکھا جاتا ہے جو بھی صارف کی تلاش کی ترجیحات سے مماثلت رکھتی ہوں. گوگل بھی صارفین کی تلاش کے سابقات کو محفوظ رکھتا ہے.
جماعتیں
بہت سارے گروپس آن لائن موجود ہیں جیسا کہ سوشل رابطہ کار سائٹ پر موجود گروپ،یہ گروپ آپکی ثقافتی، سیاسی، مزہبی نظریات، اور جنسی ترجیحات کے بارے میں معلومات فراہم کرسکتے ہیں.
جی میل رابطے
جب آپ جی میل استعمال کرتے ہیں ، تو تمام لوگ جنہیں آپ برقی میل بھیجتے ہیں یا جو آپکو برقی میل بھیجتے ہیں اور تمام مواد جو آپ بھیجتے یا وصول کرتے ہیں سب گوگل میں محفوظ ہوتا ہے. جن سے انہیں آپ کے سماجی رابطوں کو وسیع کرنے کا موقع ملتا ہے. جو برقی میل آپ بھیج رہے ہیں یا وصول کر رہے ہیں ان میں کسی سیاسی تقریب یا میل ملاپ کی سائٹ کا لنک ہے تو یہ آپ کے بارے میں ، اور ان لوگوں کے بارے میں جن سے آپ رابطہ میں ہیں، بشمول ان لوگوں کی دلچسپیوں اور ترجیحات کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتا ہے.
گوگل انالیٹکس
گوگل انلیٹکس ویب سائٹ مالکان کے لئے ایک آن لائن سہولت ہے جسکی مدد سے انہیں پتہ چلتا ہے کہ کون انکی ویب سائٹ استعمال کر رہا ہے اور کیوں ، کیوںکہ اسکی تنصیب اور استعمال آسان ہے ، جسکا مطلب یہ ہے کہ اس ویب سائٹ پر تمام صارفین کی معلومات گوگل کو بھیجی جاتی ہیں جہاں اسے محفوظ کرنے کے بعد آپکے دوسری گوگل سہولتوں جو کہ آپ جان بوجھ کر استعمال کرتے ہیں (تلاش، برقی میل، رابطے، کلینڈراور بہت سی دوسری ) یا لاعلمی میں (ؔؔAdsense, گ + کا دوسری ویب ستوں پر نشان، گوگل کپچا ، گوگل کے نظام میں موجود مواد وغیرہ ) کے ساتھ باہمی تعلق پیدا جاتا ہے جسکی مدد سے گوگل زیادہ تر ویبسائٹوں کے ذریعے آپکا سراغ لگاتا ہے چاہے وہ گوگل کے ساتھ براہ راست رابطےمیں ہوں یا نہیں.
گوگل کیلنڈر
یہ گوگل کی وقت کے انتظام کی مفت ویب اطلاقی مصنع لطیف ہے اسکو استعمال کرنے کے لئے صارف کا لازمی گوگل کھاتہ ہونا چاہیے . یہ جان لیجئے -اس میں واقعات و تقریب آن لائن محفوظ کئے جاتے ہیں، مطلب یہ کہ کیلنڈر کو کسی بھی مقام سے ایسے آلہ (کمپیوٹر، موبائل یا ٹیبلٹ )کی مدد سے جسے جالبین تک رسائی حاصل ہو دیکھا جا سکتا ہے.
گوگل کیلنڈر استعمال کر کے آپ بہت سی ذاتی معلومات کا گوگل کے ساتھ اشتراک کرتے ہیں: آپ کہاں اور کب ہونگے، آپ کیا کر رہے ہونگے، اور کس کے ساتھ ہونگے. یہ جان لیجیے کہ آپ یہ معلومات ایسی کمپنی کے ساتھ بانٹ رہے ہیں جو اسےآپ کے اور گوگل سہولتوں کے دوسرے صارفین کی بہت ساری دوسری معلومات کے ساتھ باہم کرنے میں نہیں ہچکچائے گی تا کہ وہ آپکی جو پروفائل محفوظ کئے ہوئے ہے اس میں اضافہ کر سکے.
میرے بنائے گئے گوگل نقشہ جات
گوگل نقشہ جات کے ذریے صارفین اپنے نقشہ جات خود بنا سکتے ہیں ، اس میں متن، خاکہ نگاری، تصویر، اور ویڈیو ڈالنا شامل ہیں، گوگل نقشہ جات سماجی ویب سائٹوں جیسا کہ فیس بک کے ساتھ متیّن کیا جا سکتا ہے - یہ آپ کی دورہ کی ہوئی جگہوں ، آپکی موجودہ رہائش، اور ساتھ ہی دوستوں اور خاندان کے لوگوں کی رہائشی تفصیلات کو بے نقاب کرتا ہے.
فلکر
فلکر ایک تصویری نگارخانہ اور تصویری ہوسٹنگ سہولت ہے فلکر استعمال کرنے کے لئےآپ کو فلکر کے معاہدوں پرراضی ہونا پڑے گا جو فلکر کو آپکی تصاویر کا تجزیہ کرنے، انہیں بانٹنےاور بیچنے کی اجازت دیتا ہے- جس میں ان تصاویر کو شکل شناخت مصنع لطیف میں اور اشتہارات میں استعمال کرنا شامل ہیں.
فولّوئرز
ٹوئٹر فولوئنگ کی صفت ان افراد اور اداروں کو ظاہر کرتی ہے جن کو آپ فالو کرتے ہیں جو صارف بھی آپکی پروفائل کو دیکھتا ہے اسے اس تک رسائی حاصل ہوتی ہے-اسلئے اپ کے ثقافتی، siyasi، انفرادی، مزہبی نظریات اور جنسی ترجیحات کے بارے میں معلومات صرف آپکو فالو کرنے والوں تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ لوگوں کی بہت بڑی تعداد کے سامنے بے نقاب ہیں-ساتھ ہی اس سے آپکی ذاتی ترجیحات کے بارے میں لوگوں کو اندازہ ہوجاتا ہے- یہ صفت معیّنہ طور پر عوامی ہوتی ہے۔
G+ posts
جی میل
جی میل گوگل کی مفت فراہم کردہ ای میل سہولت ہے. جب کہ جی میل آپکی ای میل تک رسائی آسان بناتی ہے اور آپکو ایک بااعتمادسہولت براہراست ادائیگی کے بغیر مہیا کرتی ہے- حقیقتاآپ انہیں اپنے بارے میں معلومات(آپکی برقی میل کا مواد ) اور دوسرے لوگوں کے بارے میں معلومات(ہر وہ شخص جسے آپ برقی میل بھیجتے ہیں یا وصول کرتے ہیں ) مہیا کر کے ادائیگی کررہے ہوتے ہیں میل سہولت چلانے میں خرچہ اتا ہے، گوگل اسے آپ کی ذاتی معلومات کو آپکو پسند نہ آنے والے طریقوں سے استعمال کر کے باز سرمایہ کاری کرتا ہے ، مثلا آپکی معلومات تیسرے فریق کو بیچ کر یا دے کر.
گوگل اپنی سروس کے ذریے بھیجی جانے والی تمام برقی میل کے مواد کو باقاعدگی سے معائنہ کرنے کے لئے جانا جاتا ہے اور ساتھ یہ ان کمپنیوں میں سے ہے جنکےبارے میں NSA سے تعاون کرنے کا انکشاف ہوا ہے.
فیس بک وال پوسٹ
وال اصل پروفائل کی جگہ ہے، جہاں فیس بک صارفین کے مشمول دکھائی دیتے ہیں - جہاں پر مختلف مواد مثلا نوٹ، ویڈیو اور تصاویر دکھائی دیتی ہیں اور سات ہی شائع ہونے کا وقت اور تاریخ نظر آتی ہیں- صارف کی وال پر موجود مواد کو صارفین معاہدہ ترتیب کے تحت شائع کیا جاتا ہے- تاہم، اگرکوئی صارف کسی دوست کی وال پر کوئی مواد شائع کرتا ہے تو یہ مواد دوست کی رازداری کی ترتیب کے مطابق برتاؤ کیا جاتا ہے. جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ جالبین پر موجود ہر شخص کو نظر آسکتا ہے.
مالیاتی معلومات
انٹرنیٹ کے ذریعے خریداری کا مطلب ہے کہ صارف کو بینک یا پیسے کی منتقلی کی تفصیلات ظاہر کرنی پڑتی ہیں. یہ مالیاتی کوائف جعلسازی جیسے طریقوں کے سامنے عیان ہونے کے خطرے سے دوچار ہوتے ہیں. یہ طریقہ ہیکرز معلومات جیسا کہ شناختی نام، پاس ورڈ، کریڈٹ کارڈ تفصیلات اور یہاں تک کہ اصل بینک کھاتہ کو ہیک کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں .
واقعات
تقریبات (events) سماجی جالکاروں جیسا کہ فیس بک کے ذریعے منظم کے جاتے ہیں . یہ دوستوں کو ان کے حلقے میں انے والی تقاریب کے بارے میں بتاتے ہیں. ان معلومات کا سراغ لگایا جا سکتا ہے کیوں کہ ای میل میں تقریب کا نام، تاریخ، وقت، ملنے کا پتہ اور جو لوگ اس میں مدعو ہیں سب ظاہر ہوتا ہے.
فیس بک لائکس
فیس بک پر "لائک " کا بٹن صارف کو انکے شائع کئے ہوئے مواد جیسا کہ جدید سٹیٹس ، تصاویر، اور لنکس جو ان کے دوستوں نے شائع کئے ہیں کے بارے میں مثبت رد عمل دینے کے لئے استعمال ہوتا ہے ساتھ ہی ساتھ اشتہارات بھی - یہ مشمول کو دوستوں کی "news feed" میں ظاہر کرتا ہے - فیس بک صارفین لائک کا بٹن دبانےکے ذریعے کوائف اکھٹا کرتا ہے اور صارفین کی براوئزکاری کی عادتوں کو ان کے سماجی جالکاروں سے منسلک کرتا ہے جس میں اکثر صارف کا نام ہوتا ہے.
فیس بک پیغامات
فیس بک کے مربوط پیغام رساں نظام کے ذریعے ایک دوسرے کو پیغامات بھیجے جا سکتے ہیں. اس کے اندر "chat" کی سہولت بھی موجود ہے- فیس بک صارف اپنے متعدد دوستوں کو یا دوستوں کی جماعت کو ایک ساتھ پیغام بھیج سکتا ہے- تاہم، اپنے inbox سے پیغام حذف کرنے کا مطلب ہے کہ پیغام صرف آپ کے لئے غاعب ہوا ہے یہ دوسرے صارفین کے inbox سے حذف نہیں ہوا ہے- فیس بک کے رازداری معاہدے کے مطابق ، پیغام کو فیس بک سے حذف نہیں کیا جا سکتا.
مجھے موصول ہونے والے اور میرے بھیجے گئے براہ راست پیغامات
براہ راست پیغام ایک نجی پیغام ہوتا ہے جسکا تبادلۂ صرف ان لوگوں کے درمیان ہو سکتا ہے جو ایک دوسرے کو فالو کرتے ہیں. اگر پیغام رساں یا پیغام وصول کرنے والا دونوں میں سے کوئی بھی DM حذف کرتے ہیں تو وہ پیغام دونوں کے لئے ختم ہوجاتا ہے - یہ بات واضح نہیں ہے کہ آیا ٹوئٹر، صارفین کی طرف سے DM حذف کئے جانے کے بعد ان حذف شدہ پیغامات کو محفوظ رکھتا ہے یا نہیں
برقی ڈاک کا پتہ
ای میل ایڈریس عددی پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کے لئے ایک منفرد شناخت کنندہ ہوتا ہے، تاہم ای میل پتہ آن لائن شناخت کے عام مقاصد کے لئے بہت زیادہ استعمال ہوتے ہیں ، حتی کہ ان سرگرمیوں میں بھی جنکا ای میل سے کچھ لینا دینا نہیں ہے-"@" کے نشان سے پہلے موجود نام عام طور پر کسی فرد یا ادارے یا کسی سہولت کے حوالے سے منسلک ہوتا ہے، "@" سائن کے بعد موجود الفاظ ڈومین کا نام ہوتا ہے جہاں ای میل کھاتہ جالکار پر واقع ہوتا ہے ، مثال کے طور پر "name@domain.org" ایک ایسے ای میل صارف کو ظاہر کر رہا ہے جس کا نام "name" ہے جو کہ "ڈومین.org" کے نظام میں موجود ہے.
کریڈٹ کارڈ/ڈیبٹ کارڈ/نقد
ہر دفعہ جب بھی آپ کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے کسی آلہ یا سہولت کی خریداری کرتے ہیں تو یہ معلومات آپ کے بینک اور کریڈٹ کارڈ کمپنی محفوظ کر لیتے ہیں، اسلیے آپ کے بینک کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے کیا اور کب خریدا ہے اور یہ معلومات دوسروں تک جیسا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں تک پہنچاتے ہیں جب ایسا کرنے کی ضرورت ہو.
تاریخ اور وقت
جس تاریخ کو آپ کمپیوٹر، موبائل یا کوئی سہولت خریدتے ہیں وہ آپکی شناخت کو ظاہر کرنے کے لئے استعمال کی جاسکتی ہے جس وقت کے دورانیہ میں آپ وہ آلہ یا سہولت استعمال کر رہے ہیں.
رابطوں کی معلومات
سماجی رابطوں کی سہولتوں جیسا کہ فیس بک پر ڈالی جانے والی تمام معلومات محفوظ کی جاتی ہے اور معیّنہ طور پر عوامی ہوتی ہے.
کازز
کازز ایک پروگرام ہے جو فیس بک کے ساتھ مربوط ہوتا ہے- یہ افراد کو اور جماتوں کو رفاعی کام شروع کرنے اورانکی تائید و معاونت کرنے کے لئے مدعو کرتا ہے کوئی رفاعی کام شروع کرنا یا معاونت کرنا صرف فیس بک کی مدد سے ہی ممکن ہے ، لہٰذا یہ سرگرمی آپ کے دوستوں کے سامنے عیاں ہوجاتی ہے - یہ معلومات آپ کے ثقافتی، سیاسی، مذہبی رجحانات ور آپکی جنسی ترجیحات کے بارے میں اشارے دے سکتی ہے.
اطلاقی مصنع لطیف جدیدکاری
اس جدیدیت میں پہلے سے تنصیب شدہ اطلاقی پروگراموں کی جدیدیت ، اطلاقی پروگراموں کے معاہدوں کی جدیدیت اور دوسری تنصیب شدہ اطلاقی پروگراموں کی تازہ کاری اور پروگرام مہیّاکار/ فروخت کنندہ سائٹ پر جدیدیت نوشتہ جات شامل ہیں.
اطلاقی مصنع لطیف جدیدکاری
اس جدیدیت میں پہلے سے تنصیب شدہ اطلاقی پروگراموں کی جدیدیت ، اطلاقی پروگراموں کے معاہدوں کی جدیدیت اور دوسری تنصیب شدہ اطلاقی پروگراموں کی تازہ کاری اور پروگرام مہیّاکار/ فروخت کنندہ سائٹ پر جدیدیت نوشتہ جات شامل ہیں.
پتہ
صارف کے لئے معلومات جیسا کہ اس کے گھر کا پتہ یا پھر حساس بلنگ معلومات فراہم کرنا ضروری ہوتا ہے-موبائل فون خریدتے وقت، یا جالبین معاہدہ دستخط کرتے وقت یا آن لائن خریداری کرتے وقت ہی اس بات کا اطلاق نہیں ہوتا بلکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ جیسا کہ فیس بک اور ٹوئٹر کے لیے بھی ضروری ہے
آئی پی پتے
آپکا IP پتہ آپکے رائوٹر یا موڈیم کا انفرادی نمبر ہوتا ہے جو کہ آپ کا انٹرنیٹ سہولت مہیّہ کار فراہم کرتا ہے. اسے تمام ویب سائٹ اور تمام پیشکار (میل،فوری پیغامات،VoIP، FTP پیشکار ) دیکھ سکتے ہیں جن سے بھی آپکا کمپیوٹر رابطہ کرتا ہے. آپکا IP ایڈریس نہ صرف آپ کے کمپیوٹر کی شناخت کرتا ہے بلکہ دوسری معلومات کے ساتھ یک جا کر کے آپ کی زاتی شناخت بھی فراہم کر سکتا ہے.حالیہ IP پتہ اسطرح سے دکھائی دیتا ہے :١٢٣.١٢٣.١٢٣.١٢٣.
تاہم، ایک نیا معیار IPv6 متررف کروایا گیا ہے جس کے تحت IP پتے کچھ اس طرح دکھائی دیں گے: 2001:0db8:0000:0000:0000:ff00:0042:8329. اس نئے معیار کے مطابق ہر کمپیوٹر (اور جالبین سے منسلک دوسرےآلات ) کو منفرد IP پتہ مہییا کیا جائے گا اس تبدیلی سے رازداری کو مزید خطرات لاحق ہونگے.