فلکر استعمال کرنے کے لئے تجاویز

Flickr allows you to choose whether your pictures are public or only visible to people you would like to see them...

Last Updated: 21 Sep 2015

فلکر آپ کو حق انتخاب دیتا ہے کہ آپ اپنی تصاویر عوامی بنانا چاہتے ہیں یا صرف مخصوص لوگوں کو دیکھنے کی اجازت دینا چاہتےہیں. یہاں تک کہ آپ انہیں"پوشیدہ" بنا سکتے ہیں تا کہ صرف آپ کو ان تک رسائی حاصل ہو، یہ، تاہم خود فلکر کو آپکو تمام تصاویرتک رسائی سے نہیں روک سکتا . فلکر میں آپ تصاویر میں ان لوگوں کے نام بھی شامل کرسکتےہیں جو ان تصاویر میں موجود ہیں.جن لوگوں کی آپ نے تصاویر لی ہیں ان سے اجازت طلب کرنا یاد رکھئے آیا وہ تصاویر فلکر پر شائع ہونے سے متفق ہیں یا نہیں.

ہوسکتا ہے آپ اپنا ذاتی نگارخانہ بنانے کا سوچ رہے ہوں ، کسی مفت ویب ہوسٹنگ مہیاکار یا پھر ادائیگی پر اس طرح سے آپ اس بات کا فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کون آپکی تصاویر کو دیکھ سکتا ہے. متبادل کے طور پر آپ اپنی تصاویر اپنے ذاتی کمپیوٹر پر محفوظ کر سکتے ہیں اور انہیں اپنے دوستوں میں بانٹ سکتے ہیں انفرادی طور پر جیسا بھی آپ مناسب سمجھیں. اگر آپ کوئی ھوسٹڈ سہولت استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں تو IPernity استعمال کرنے پر غور کریں جو EULA رازداری قانون کے تحت کام کرتا ہے.

تصاویر عموما ما بعد کوائف کے ساتھ منسلک ہوتی ہیں، ان کوائف میں آپکے کیمرے کا صانع، کب اور کہاں تصویر لی گئی(بنیادی طور پر موجود GPS کے مطابق) اور دوسری ممکنہ حساس معلومات شامل ہوسکتی ہیں. یہ کوائف عموما فلیکر اور دوسری تصاویر ہوسٹ کرنے والے پروگرام خودکار طریقے سے تشریح کر لیتے ہیں اور یہ غیر معیّنہ مدّت تک برقرار رہ سکتے ہیں- تصاویر جالبین پر ڈالنے سے پہلے ما بعد کوائف حذف کرنے والا آلہ تصاویر پر چلانا یقینی بنائیے.