ایپس یا ایپلیکیشن آپ کے آلہ میں پہلے سے تنصیب شدہ یا پھر "ایپ مخزن " سے تنصیب کئے ہوئے مصنع لطیف ہوتے ہیں.یہ بلکل کسی بھی دوسرے مصنع لطیف کی طرح ہوتے ہیں جو شاید آپ نے نصب کئے ہوں ، لیکن ان میں کچھ قبل ذکر فرق ہیں . جب آپ کسی ایپ مخزن سے مصنع لطیف نصب کرتے ہیں ، آپ اس مخزن کو چلانے والی کمپنی کو اپنے کمپیوٹر پر نصب شدہ مصنع لطیف اور ان کے تغییرات کی مکمّل فہرست فراہم کرتے ہیں. یہ یقینا فائدہ مند ہے، کیوں کہ یہ آپ کو آپ کے اطلاقی مصنع لطیف کو جدید رکھنے میں مدد کرتی ہے، لیکن یہ مخزن اور اسکو چلانے والی کمپنی کو آپ کے زیراستمال اطلاقی مصنع لطیف کا سراغ بھی دیتی ہے.
ایپس کے ذریے دکھائی دیئے جانے والے اشتہارات کے ساتھ آپ کے باہمی تعاون کا اشتہاری کمپنیاں سراغ نہیں لگا سکتیں جس طرح سے براؤزر پر انے والے اشتہارات جن کی کوکی کے ذریعے نگرانی کی جاتی ہے.اسی مقصد کے لئے نئے طریقہ کار- بشمول ایپل کا IFA(مشتہرین کے لئے شناخت کنندہ )، گوگل کا اینڈرائڈ آئی-ڈی اور مائیکروسافٹ کی طرف سے مقابلے کی تکنیک اور کچھ بڑے آن لائن اشتہاری جالکارمشتہرین کو آپ کے موبائل فون، کمپیوٹر اور گیمنگ کنسول کے استعمال کا سراغ لگانے میں مدد دینے کے لئے - بنائے جا رہے ہیں