نمبر شمار کسی بھی کمپیوٹر کو شناخت کرنے میں استعمال ہوتا ہے، یہ ملکیت کی نشاندہی اور وارنٹی کے مقاصد کے لئے بھی استعمال ہوتا ، کمپیوٹر کا نمبر شمار مشترکہ طور پر دوسرے جزویات کو جن کے انفرادی نمبر شمار ہوتے ہیں کے ساتھ جوڑنے کے کام آتا ہے. جب آپ کوئی کمپیوٹر خریدتے ہیں ، نمبر شمار مالیاتی لین دین کا حصّہ ہوتا ہے اور با قاعدہ رسیدوں اور وارانٹی کارڈ پر ظاہر ہوتا ہے- اگر آپ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کمپیوٹر خریدتے ہیں، تو یہ نمبر شمار آپکی کریڈٹ کارڈ معلومات کے ذریعے آپ سے بندھا ہوا ہوتا ہے. جو کمپنی حتمی مصنوعات بنا رہی ہے وہ آپکے مکمّل یکجا کمپیوٹر نمبر شمار کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کے حصّوں پر بھی مختلف نمبر شمار مہیا کرتی ہے.
جیسا کہ مرکزی پروسیسر (CPU) یا hard disk drive ، جس کا اندراج آپ جس کمپنی سے کمپیوٹر لے رہے ہیں اس کے پاس ہوتا ہے- نتیجتاً ان نمبر شمار کی مدد سے آپ کا سراغ لگایا جا سکتا ہے، مثال کے طور پر آپ کے کمپیوٹر پر چلنے والا مصنع لطیف ان نمبر شماروں کی مدد سے تجارتی مصنع لطیف کی مختلف تنصیبات کا سراغ لگا سکتا ہے جسے تنصیب کرنے کا آپ کے پاس صرف ایک اجازت نامہ ہو- اسطرح سے یہ منفرد شناخت کنندہ مختلف آن لائن کھاتوں کا آپ سے تعلّق ظاہر کر سکتے ہیں اور آپ کا سراغ لگا سکتے ہیں حتی کہ آپ اپنے کمپیوٹر کا عملیاتی نظام بھی دوبارہ نئے سرے سے تنصیب کرلیں