یہ مستقبل میں آنے والی کسی ضروری جدیدیت کی شناخت کرنے کے کام آتا ہے، یہ معلومات آپ کے خلاف استعمال ہو سکتی ہیں، مثال کے طور پر، آیا کسی عملیاتی نظام کے مخصوص تغییر کے لئے سلامتی اصلاحات موجود ہیں- عملیاتی نظام کے تغییر نمبر کو ظاہرکرنا آپ کے عملیاتی نظام کی سلامتی کی سطح کو عیاں کر سکتا ہے، مثال کے طور پر اگر آپ کا عملیاتی نظام تغییر نمبر ١٠.٧.٤ تھا تو اسکا مطلب ہے کہ آپ نے حالیہ پیچ اور اصلاحات نصب کی تھیں. لیکن اگر آپ کے پاس کم تر تغییر نمبر شمار ہے تو اسکا مطلب ہے آپ نے ابھی پیچ اور اصلاحات نصب نہیں کیں، یہ معلومات آپکے کمپیوٹر کو نقصان پہنچانے کے لئے استمعال ہوسکتی ہیں کیوں کہ یہ پتہ چل چکا ہے کہ پیچ اور اصلاحات ابھی نصب نہیں ہوئے.