ٹوئٹر کی ترتیب میں جو ٹویٹ اپ بھیجنا چاہتے ہیں اسے محفوظ بنانے کے لئے حق انتخاب موجود ہے -اگر اپ نے اسکا چناؤ کیا ہے تو صرف وہی فولّوئرز جنہیں اپ اجازت دیں گے وہی اس ٹویٹ کو دیکھ سکیں گے تاہم ان محفوظ ٹوئٹوں کو جب دوبارہ ٹویٹ کیا جاتا ہے تو یہ عوامی ہوجاتی ہیں -اپنا محل وقوع ٹویٹ نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا جاتا ہے کیوںکہ ٹوئٹر اس مقام کو محفوظ کرلیتا ہے آپ اپنے محل وقوع کی معلومات ہرٹویٹ بھیجنے سے پہلے بھیجنے یا نہ بھیجنے کا انتخاب کر سکتے ہیں اگر آپ حساس معلومات ٹویٹ کر رہی ہیں تو لکھئے (mark my media as containing sensitive content) تا کہ وہ لوگ جنکا اس مواد میں حوالہ دیا جا رہا ہے وو متنبّہ ہوجائیں تخلص یا غلط شناخت استعمال کرنے پر غور کیجیئے، اگر آپ حکّام یا حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔