چاہے آپ کوئی دعوت نامہ بنا رہے ہوں یا قبول کر رہے ہوں آپ حساس معلومات بے نقاب کرتے ہیں جیسا کہ وقوعہ کی تاریخ ، مقام، کسکو مدعو کیا گیا ہے اور کس نے دعوت قبول کرلی ہے. پہلے آپکو کچھ سوالات اپنے آپ سے پوچھنا چاہئے.
- سب سے پہلے، آپ کون سی معلومات دوسروں کے ساتھ بانٹنا چاہتے ہیں- اور کیا نہیں بانٹنا چاہتے ہیں؟
- کون سی معلومات آپ کوئی دعوت نامہ بناتے وقت یا قبول کرتے وقت بے نقاب کر رہے ہیں؟ کیا اس کےنتیجے میں آپ کے یا کسی اور کے بارے میں کوئی خاص معلومات بے نقاب ہورہی ہیں جو نہیں ہونی چاہئے.
- اس سے آپ کے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے؟ متبادل صورت میں لوگ دنیا کو کیا بتا رہے ہیں اگر وہ کوئی دعوت نامہ کسی وقوعہ کے بارے میں دے رہے ہیں یا قبول کر رہے ہیں؟
- کیا آپ کسی وقوعہ کے دعوت نامہ کو بناتے وقت اور قبول کرتے وقت دوسرے لوگوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں؟