مداخلت
عام طور پر صوتی رابطے (اور متنی پیغامات ) جو موبائل جالکار کے ذریعے بھیجے جاتے ہیں، انکی خفیہ کاری نسبتا کمزورہوتی ہے، کچھ سستی تکنیک ہیں ، جنہیں غیر متعلق فریق آپکے تحریری رابطوں میں مداخلت، یا آپکی کالوں کو سننےکے لئے استعمال کرتے ہیں، اگر وہ فون کے قریب ہیں اور اس سے نشریات موصول کر سکتے ہیں. یقینا ، موبائل مہیاکار کو آپ کے تمام صوتی اور تحریری مواصلات تک رسائی حاصل ہوتی ہے-
فی الحال فون کالوں کو خفیہ بنانا تاکہ موبائل فون مہیاکار بغیر اجازت اسے نہ سن سکیں مہنگا اورساتھ ہی ساتھ بہت حد تک تکنیکی طور پر دشوار ہے، تاہم، یہ آلات بہت جلد سستے ہونے کی توقع ہے - رمز کاری کے لیے سب سے پہلے آپکو اپنا فون میں ایک رمضکاری اطلاقی مصنع لطیف نصب کرنا ہوگا ساتھ ہی ساتھ اس شخص کے آلے پر بھی جس سے رابطہ کرنے کا آپ سوچ رہے ہیں. اسکےبعد آپ اس اطلاقی مصنع لطیف کو خفیہ کال اور پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کے لئے استعمال کر سکیں گے. رمز نگار اطلاقی مصنع لطیف فی الحال صرف چند ہی نام نہاد سمارٹ فون کے نمونوں کی ہی معاونت کرتا ہے.
چھپ کر سننا
آپکا فون کسی بھی آواز کو جو کہ اسکے مائکرو فون کی حد میں آتی ہے اسکو آپ کے علم میں لائے بغیر محفوظ کرنے اور نشر کرنے کے لئے ترتیب دیا جا سکتا ہے. اسی طرح سے کچھ فونوں کو بعید سے ہی کھولا اور عمل میں لیا جا سکتا ہے، چاہے وہ بند ہی کیوں نہ دکھائی دے رہے ہوں.
کسی بھی ایسے شخص پر جس پر آپ بھروسہ نہ کرتے ہوں اپنے فون تک رسائی نہ دیجیے، یہ آپ کے فون پرجاسوسی اطلاقی مصنع لطیف تنصیب کرنے کا ایک عام طریقہ ہے . اگر آپ اھم اور نجی میٹنگ کر رہے ہیں تو اپنا فون بند کر دیجیے اور بیٹری نکل لیجیے- اگر ممکن ہو تو اپنے فون کو اپنے پاس ہی مت رکھئے، اسے کسی ایسی جگہ چھوڑ دیجیے جہاں وہ قطعی محفوظ ہوں اس بات کو یقینی بنائیے کہ جس شخص کے ساتھ بھی آپ رابطہ کر رہے ہیں وہ بھی وہی حفاظتی اقدامات اٹھائیں جو بیان کے گئے ہیں.
ساتھ ہی ساتھ یہ بھی یاد رکھئے کہ فون کو عوامی طور پر استعمال کرنا، یا کسی بھی ایسی جگہ استعمال کرنا جس پر آپ بھروسہ نہیں کرتے آپ کو جاسوسی تکنیکوں اور آپ کا فون چوری ہونے کے لیے غیر محفوظ بناتا ہے.