اپنا مک پتہ کس طرح سے چھپایا جائے

If you want to be anonymous on the local network you may want to change your MAC address before you connect...

Last Updated: 21 Sep 2015

اگر آپ مقامی جالکار میں گمنام رہنا چاہتے ہیں تو جالکار سے رابطہ کرنے سے پہلے آپکو اپنا میک پتہ تبدیل کرلیناچاہئے ، اگرچہ آپ کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ یہ آپکو مکمل طور سے گمنام بنانے کے لئے ہرگز کافی نہیں ہیں- اسکو کس طرح کرنا چاہئے یہ دیکھنےکے لئے آلات کا حصّہ ملاحظہ کیجئے-

اگر چہ آپکا میک پتہ مستقل طور پر آپکے کمپیوٹر سے منسلک نہیں ہوتا- مگریہ اس وقت تک ایک ہی رہتاہے جب تک آپ اسے تبدیل نہ کریں- نتیجہ کے طور پر کوئی بھی آپکی آن لائن سرگرمیوں کو آپس میں جوڑسکتا ہے چاہے آپ نے انہیں جدا رکھنے کے اقدامات کئے ہوں- اگر آپ اپنے فیس بک پر سائن ان کرتے ہیں، مثال کے طور پر، اور پھر اس ہی جالکار پر ایک ہفتہ بعد واپس آکر اپنی گمنام  بلاگ جدید کرتے ہیں، کوئی بھی شخص جسکو مقامی جالکار کے نوشتہ جات تک رسائی حاصل ہے وہ آسانی سے پتا لگا سکتا ہے کہ دونوں سرگرمیوں کے لئے ایک ہی کمپیوٹر استمال ہواہے، چاہے آپ نے نیا  IP پتہ حاصل کرلیا ہو، مختلف براؤزر استمعال کیا ہو، کوکی کو حذف کیا ہو، اور کسی مختلف نام سے سائن ان کیا ہو،.