جب آپ جی میل استعمال کرتے ہیں ، تو تمام لوگ جنہیں آپ برقی میل بھیجتے ہیں یا جو آپکو برقی میل بھیجتے ہیں اور تمام مواد جو آپ بھیجتے یا وصول کرتے ہیں سب گوگل میں محفوظ ہوتا ہے. جن سے انہیں آپ کے سماجی رابطوں کو وسیع کرنے کا موقع ملتا ہے. جو برقی میل آپ بھیج رہے ہیں یا وصول کر رہے ہیں ان میں کسی سیاسی تقریب یا میل ملاپ کی سائٹ کا لنک ہے تو یہ آپ کے بارے میں ، اور ان لوگوں کے بارے میں جن سے آپ رابطہ میں ہیں، بشمول ان لوگوں کی دلچسپیوں اور ترجیحات کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتا ہے.