جی میل گوگل کی مفت فراہم کردہ ای میل سہولت ہے. جب کہ جی میل آپکی ای میل تک رسائی آسان بناتی ہے اور آپکو ایک بااعتمادسہولت براہراست ادائیگی کے بغیر مہیا کرتی ہے- حقیقتاآپ انہیں اپنے بارے میں معلومات(آپکی برقی میل کا مواد ) اور دوسرے لوگوں کے بارے میں معلومات(ہر وہ شخص جسے آپ برقی میل بھیجتے ہیں یا وصول کرتے ہیں ) مہیا کر کے ادائیگی کررہے ہوتے ہیں میل سہولت چلانے میں خرچہ اتا ہے، گوگل اسے آپ کی ذاتی معلومات کو آپکو پسند نہ آنے والے طریقوں سے استعمال کر کے باز سرمایہ کاری کرتا ہے ، مثلا آپکی معلومات تیسرے فریق کو بیچ کر یا دے کر.
گوگل اپنی سروس کے ذریے بھیجی جانے والی تمام برقی میل کے مواد کو باقاعدگی سے معائنہ کرنے کے لئے جانا جاتا ہے اور ساتھ یہ ان کمپنیوں میں سے ہے جنکےبارے میں NSA سے تعاون کرنے کا انکشاف ہوا ہے.