ای میل ایڈریس عددی پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کے لئے ایک منفرد شناخت کنندہ ہوتا ہے، تاہم ای میل پتہ آن لائن شناخت کے عام مقاصد کے لئے بہت زیادہ استعمال ہوتے ہیں ، حتی کہ ان سرگرمیوں میں بھی جنکا ای میل سے کچھ لینا دینا نہیں ہے-"@" کے نشان سے پہلے موجود نام عام طور پر کسی فرد یا ادارے یا کسی سہولت کے حوالے سے منسلک ہوتا ہے، "@" سائن کے بعد موجود الفاظ ڈومین کا نام ہوتا ہے جہاں ای میل کھاتہ جالکار پر واقع ہوتا ہے ، مثال کے طور پر "name@domain.org" ایک ایسے ای میل صارف کو ظاہر کر رہا ہے جس کا نام "name" ہے جو کہ "ڈومین.org" کے نظام میں موجود ہے.