ہر دفعہ جب بھی آپ کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے کسی آلہ یا سہولت کی خریداری کرتے ہیں تو یہ معلومات آپ کے بینک اور کریڈٹ کارڈ کمپنی محفوظ کر لیتے ہیں، اسلیے آپ کے بینک کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے کیا اور کب خریدا ہے اور یہ معلومات دوسروں تک جیسا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں تک پہنچاتے ہیں جب ایسا کرنے کی ضرورت ہو.