براؤزر اور آلے کی بصمات کی مدد سے ویب سائٹ آپ کا سراغ لگا سکتی ہیں اور اسے کوکی کے متبادل کے طور پر استعمال کر سکتی ہیں- بہت سارے صارفین جانتے ہیں کہ وہ کوکی کو قبول کرنے سے انکار کر سکتے ہیں یا انہیں حذف کر سکتے ہیں، اسلئے اشتہاری کمپنیوں نے سراغ رسانی کے نئے طریقے استعمال کرنا شروع کرے ہیں، براؤزر بصمات نگاری ان میں سے ہی ایک ہے.
آپ جن ویب سائٹ کا دورہ کرتے ہیں ان کے پیش کار آپ کے براؤزر سے بھیجی جانے والی معلومات کا جائزہ لے کر بصمات نگاری کرتے ہیں- ان معلومات میں آپکی زبان کی ترتیب، تنصیب شدہ فونٹ، آپکا براؤزر ، آپکی کارکردگیئ تصمیم اور دیگر معلومات شامل ہیں . یہ مجموعہ ایک منفرد نمونہ بناتا ہے ، بلکل بصمات کی طرح- ان میں سے کچھ معلومات صرف اس وقت بھیجی جاتی ہے جب آپکے براؤزر میں جاوا سکرپٹ عمل کار ہوتا ہے. مطالعہ سے یا بات ثابت ہوئی ہے کہ ٩٠% سے زیادہ براؤزر اور ساتھ ہی انکے صارفین انفرادی طور پر شناخت کئے جا سکتے ہیں صرف براؤزر اور بصمات کا جائزہ لے کر.