موبائل فون اپنی موجودگی کے مقام سے متعلق معلومات موبائل جالکار پر بھیجتے ہیں-موبائل پروگرام بھی کسی خاص کوائف کے ساتھ آپکا مقام، آن لائن یا دوسروں کو بھیجنے کے لئے آپ کے فون کی جغرافیائی محل وقوع کی صلاحیتوں کو استمال کر سکتے ہیں ، جیسا کہ تصاویر، ویڈیو، ٹویٹ اور فیس بک تازہ کاری کے لیے.
ایسے صارفین کے لیے جو موبائل فون مہیا کار کو اپنے مقام کی معلومات بھیجنے کے متعلق فکر مند نہیں ہیں، لیکن اپنے تمام کوائف کے ساتھ اپنا جغرافیائی محل وقوع منسلک نہیں کرنا چاہتے، اس صورت میں جب اپ کوئی اطلاقی مصنع لطیف استمال کر رہے ہوں جو میڈیا کے متعلق معلومات حاصل کرتا ہو یا دوسروں تک معلومات پہنچاتا ہو- آپ بہت سے پروگراموں کی ترتیب میں"جغرافیائی مقام شامل کرو " یا "میرا مقام شامل کرو " کو نہ منتخب کر سکتے ہیں.
فون کے کیمرے میں یہ اکثر ایک حق انتخاب ہوتا ہے، سماجی پروگراموں میں، اور آپکے موبائل فون سے کسی آن لائن سائٹ پر ویڈیو بھیجنے کے لئے.
ایسے صارفین جو زیادہ خطرے میں ہیں یا اپنا جغرافیائی محل وقوع دوسروں پر عیاں کرنے کے بارے میں زیادہ خدشات کا شکارہیں: آخری حل کے طور پر، اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ آپ کا مقام خفیہ رہے واحد راستہ یہ ہے کہ اپنا فون بند کر دیا جائے اور بیٹری نکال لی جائے. اس صورت میں ہم یہ بھی مشورہ دیں گے کہ آپ ہر دفعہ ایک نئے مقام سے کال کیجئے اور ایسے مقامات کا انتخاب کیجئے جن سے آپ کا کوئی تعلّق نہ ہو.