کسی شخص کی اجازت کے بغیر اسکی ویڈیو آن لائن شائع مت کیجیے حتی کہ انکی مرضی شامل ہونے کے بعد بھی اسے شائع کرنے سے پہلے ممکنہ رد عمل پر غور کیجیے - ہمیشہ ہر اس ویڈیو کی نقل اپنے پاس محفوظ رکھئے جو آپ گوگل/یو ٹیوب کے ذریعے بانٹتے ہیں ویڈیو کو صرف مخصوص افراد کے ساتھ بانٹنے کے لئے نجی ترتیب کا استعمال کیجیے.
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر آپکا مواد کتنا محفوظ ہے ہمیشہ اس بارے میں با خبر رہئے سماجی رابطوں کی سائٹ پر کبھی بھی اپنی معلومات اور مواد کے مرکز کے طور پر بھروسہ مت کیجیے.حکومتوں کے لئے اپنے ممالک میں سماجی سائٹ پر پابندی لگانا بہت آسان کام ہے اگر وہ اچانک کوئی قابل اعتراض مواد تلاش کر لیں. سماجی رابطوں کی سائٹ کے منتظم بھی کسی ملک میں پابندی سے بچنے کے لئے خود ہی قابل اعتراض مواد کو حذف کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں.