اپنے سماجی رابطوں کے جالکار میں تصاویر شائع کراتے وقت حتیاط سے کام لیجئے. تصاویر میں عموماً جغرافیائی محل وقوع کے کوائف اور دوسرے کوائف ہوتے ہیں جن سے آپکی شناخت ہوسکتی ہے اور جہاں آپ نے وہ تصاویر کھینچی ہیں ان جگہوں کا سراغ لگایا جا سکتا ہے، اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے مشمول کے بارے میں ہوشیاررہئے- کبھی بھی کسی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پراپنے مشمول اور معلومات کے مرکزکے طور پر بھروسہ مت کیجئے- حکومتوں کے لئے اپنے ملکوں میں سماجی رابطوں کی سائٹ پر پابندی لگانا بہت آسان ہے اگر وہ اچانک کوئی قابل اعتراض مواد تلاش کرلیں- سماجی رابطوں کی سائٹ کے منتظمین بھی کسی ملک میں پابندی کا سامنا کرنے کی بجائےقابل اعتراض مواد کو حذف کر سکتے ہیں۔