موبائل جالکار آپریٹر کی جانب سے جالبین رہ رو کی ترمیم سے بچنے کے لئے رمز شدہ رابطے (SSL/TLS) جیسا کے HTTPS استعمال کیجیے آپ براہ راست ویب سائٹ سے ہی رابطہ کر رہے ہیں، کسی بیچوان سے نہیں اس بات کو یقینی بنانے کے لئے جو SSL سرٹیفکیٹ آپ کے سامنے پیش کیا جاتا ہے اسکا اچھی طرح سے جائزہ لیجیے.
متبادل کے طور پر آپ اپنے فون کو VPN کے ذریے منسلک ہونے کے لئے تشکیل دے سکتے ہیں، جو آپ کے راہ رو کو منزل پر جانے سے پہلے رمز شدہ کر ک دنیا میں کہیں اور موجود کسی کمپیوٹر کی طرف موڑ دے گا، جس سے آپ کی برائوزکاری سرگرمی آپ کے سروس مہیا کار سے اور آپکا مقام اس ویب سائٹ سے جسکا آپ دورہ کر رہے ہیں سے چھپا لے گا.
ویب برائوزکاری میں مزید گمنامی کے لئے ٹور جالکار استعمال کیجیے- اینڈرائڈ فون پر آپ یہ Orbot اطلاقی مصنع لطیف اور ساتھ میں مہیا کردہ Orweb براؤزر استعمال کر کے کر سکتے ہیں.