میک پتہ رائوٹر پر فہرست مرتب کرتا ہے
چوںکہ میک پتہ مخصوص کمپیوٹر اور میزبان مشینوں کی نشاندہی کرتا ہے اسلیے مخصوص کمپیوٹر پر اور اس سے ہونے والی نقل و حمل کو میک پتہ استعمال کرتے ہوئے نوشتہ جات کے ذریعے شناخت کیا جا سکتا ہے. اگر آپ مقامی نظام پر گمنام رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو نظام سے جڑنے سے پہلے اپنا میک پتہ تبدیل کرنا چاہئیے. اس کام کو کیسے کرنا چاہئیے اسکو دیکھنے کے لئے ویب سائٹ کا آلات کا حصّہ ملاحظہ کیجئے.
جالبین تک رسائی کی تاریخ اور وقت کی نوشتہ جات
آپکو باقاعدگی سے اپنے کمپیوٹر سے جالبین تک رسائی کے نوشتہ جات کو حذف کرنا چاہئے، سب سے زیادہ عام آپکے براؤزر استعمال کرنے کے سابقات اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کے عملیاتی نظام پر فائروال کی مرتب ہونے والی فہرست ہے. براؤزر پر مرتب ہونے والے نوشتہ جات کو آپکو مکمّل طور پر بند کر دینا چاہئے اگر اسکا آپ کے پاس کوئی مستعمل نہیں ہے. رائوٹر ور جالبین تک رسائی کے مقام کے لحاظ سے دیکھیں تو اگر آپ کے پاس اتظامی رسائی نہیں ہےتو نوشتہ جات کو حذف کرنا مشکل ہے.آپکو گمنامی حاصل کرنے کے اقدام کے طور پر اپنا میک پتہ تبدیل کرنا چاہیے اور اپنی جالبین رسائی کی سرگرمیوں کو چھپانے کے لئے نیابتی سہولت جیسا کہ ٹور کی معاونت حاصل کرنی چاہیے
رائوٹر پر آلہ کے نام کی فہرست
کچھ رائوٹر آپکی میزبان مشین یا کمپیوٹر کے نام کی بھی فہرست مرتب کرتے ہیں.آپ اپنے کمپیوٹر کا نام باقاعدگی سے تبدیل کر سکتے ہیں لیکن یہ ونڈوز کے صارفین کے لئے مشکل ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ نام کی تبدیلی کو موثر بنانے کے لئے آپکو اپنا کمپیوٹر بند کر کے دوبارہ کھولنے کیضرورت پڑے گی . میک اور لینکس/ُیونِکس مشینوں پر آپ اپنی میزبان مشین کا نام بغیر کمپیوٹر دوبارہ کھولے بدل سکتے ہیں
دورہ کے گئے IP پتے کی نوشتہ جات
یہ بلکل راائوٹر یا جالبین تک رسائی کی نوشتہ جات کی طرح ہیں رائوٹر سےنوشتہ جات حذف کرنے کے لئے اگر آپ کے پاس انتظامی رسائی نہیں ہے تو متبادل کے طور پر آپ کے پاس ٹورجیسی متبادل پراکسی موجود ہے جوآپکی جالبین سرگرمیوں کو گمنام رکھے گی.
جالبین سہولیات تک رسائی کی نوشتہ جات
جالبین مہیا کار کمپنی زیادہ سے زیادہ آپکے آئی پی پتہ اور اس سے منسلک راہ رو کی فہریستیں مرتب کر سکتی ہیں آپکو اپنی سرگرمیاں گمنام رکھنے ک لیے ٹور جیسی پراکسی کی معاونت حاصل کرنی چاہئے - یاکم از کم ایسی سائٹوں کےلئے جو آپ کے خیال میں حساس ہیں یا آپکی اور آپکے اردگرد موجود لوگوں کی سلامتی پر سمجھوتا کر سکتی ہیں۔TOR کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے آلات کا حصہ ملاحظہ فرمائیے
براؤزر سابقات
عوامی کمپیوٹر استمال کرنے کے بعد براؤزر پر سے برائوزکاری سابقات کو حذف کردیجیے.