چوںکہ میک پتہ ہی ایک طریقہ ہے جسکے زریعہ میزبان مشین یا نظام میں موجود کمپیوٹرانفرادی طور پر شناخت ہوسکتا ہے ، کسی مخصوص کمپیوٹر سے ہونے والی راہروی کا نوشتہ جات میں محفوظ میک پتہ سےسراغ لگایا جاسکتا ہے ، اگر مقامی نظام میں اپ گمنام رہنا چاہتے ہیں تو کسی نظام سے رابطہ کرنے سے پہلے آپکو اپنا میک پتہ تبدیل کرلینا چاہئے، تا کہ نیٹ ورک آپکی سرگرمیوں کا اندراج آپ کے تفویض کئے ہوئے صوابدیدی مک پتہ کو استعمال کرتے ہوئے کرے. یہ جاننے کے لئے کہ اسکو کس طرح کیا جائے ویب سائٹ کا آلات کا حصہ ملاحظہ کیجیئے.