تیسرے فریقی مصنع لطیف تنصیب کرنے سے پہلے کی تجاویز

The data collection from third party applications often varies from the main application...

Last Updated: 21 Sep 2015

آزاد اضافی پروگراموں کی جانب سے اکھٹا کئے جانے والے کوائف مرکزی پروگرام سے اکثر جدا ہوتے ہیں، اکثر آزاد اطلاقی مصنع لطیف آپکے بارے میں ضرورت سے زیادہ معلومات اکھٹی کرتے ہیں.

اپنے کمپیوٹر اور موبائل فون پر تیسرے فریقی پروگرام ڈالنے اور چلانےسے پہلے رازداری کا معاہدہ(EULA) یقینی طور پر پڑھ لیجئے ، اور فیصلہ کیجئے کہ آیا اطلاقی مصنع لطیف جو کوائف اکھٹا کر رہا ہے کیا وہ اسکےکام کرنے کے لئے ضروری ہے، اور کیا آپ ان کوائف کے اکھٹا کئے جانے سے مطمئن ہیں. اگر نہیں تو اسے تنصیب نہ کریں، اور کسی متبادل، آزاد پروگرام کی تلاش کریں جس میں کم کوائف جمع کئے جانے کی ضرورت ہے.