جب آپ اپنا موبائل فون یا ٹیبلٹ جالبین سے منسلک ہونے کے لئے استعمال کرتے ہیں، آپ کا انٹرنیٹ رابطہ عموما فون جالکار عامل کے ذریعے چلائے جانے والے نیابتی پیشکاروں سے گذرتا ہے.یہ نیابتی پیشکار آپ کے جالبین نقل و حمل کو نقل اور اس میں ترمیم کر سکتے ہیں. مثلا، کچھ ایسے واقعات ہوئے ہیں جب فون جالکار عاملین نے ویب سائٹوں کوصارف کے موبائل نمبر کو منسلک کر کے ڈیٹا بھیجا ہے. اس سے ویب سائٹ چلانے والے پیشکاروں کو صارفین کے فون نمبر پتا چل جاتے ہیں.