تغییر نمبر عملیاتی نظام ، پروگرام، مصنع کثیف نمونہ، ، فرم ویئر، یا ڈرائیور کے ہر اجرا کو دیا جانے والا منفرد نمبر ہے. تغییر نمبر آپ کے کمپیوٹر یا موبائل فون میں تنصیب شدہ عملیاتی نظم کے کسی بھی اجرا کو شناخت کرنے کے کام آتا ہے ساتھ ہی ساتھ یہ تعین بھی کرتا ہےکہ آخری دفعہ کب آپکا مصنع لطیف جدید ہوا تھا. تغییر نمبر آپکو یہ تعین کرنے میں مدد کر سکتا ہے کہ آپ کے عملیاتی نظام کو کب جدید کاری کی ضرورت ہے، لیکن ساتھ ہی یہ بدنیتی کے ساتھ یہ جاننے کے لئے بھی استعمال ہوسکتا ہے کہ آپ کا عملیاتی نظام کتنا غیر محفوظ ہے. عملیاتی نظام کے پرانے تغییرات اکثر معلوم کمزوریوں کے لئے جانے جاتے ہیں جو آپکو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔