میں اور میری چھاپ فلپ کارڈز

22 Jan. 2013

ہم نے سات کارڈوں کا ایک سیٹ بنایا ہے جسے آپ ڈائون لوڈ کر کے، پرنٹ کر کے اپنے دوستوں ور ساتھیوں میں تقسیم کر سکتے ہیں .ان کارڈوں کا مقصد ہماری 'عددی چھاپ (ڈیجیٹل شیڈوز )' کے بارے میں آگاہی اورآپ کی رازداری کا تحفظ کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے

Last Updated: 04 Mar 2016

ہم اس باب میں، ہماری آن لائن سرگرمیوں کے نتیجے میں رہ جانے والی عددی چھاپ (ڈیجیٹل شیڈوز ) کے مختلف پہلوں کو منکشف و اجاگر کریں گے

میں اور میری چھاپ فلپ کارڈز

ہم نے سات  کارڈوں کا ایک سیٹ بنایا ہے جسے آپ ڈائون لوڈ کر کے، پرنٹ کر کے اپنے دوستوں ور ساتھیوں میں تقسیم کر سکتے ہیں .ان کارڈوں کا مقصد  ہماری 'عددی چھاپ (ڈیجیٹل شیڈوز )' کے بارے میں آگاہی اورآپ کی رازداری کا تحفظ کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے

انکے موضوعات یہ ہیں

 

عددی چھاپ (ڈیجیٹل شیڈوز ) کیا ہیں؟

عددی چھاپ (ڈیجیٹل شیڈوز ) کیا ہیں؟ Flipcard 1

عددی چھاپ (ڈیجیٹل شیڈوز ) کیا ہیں؟ Flipcard 2

عددی چھاپ (ڈیجیٹل شیڈوز ) کیا ہیں ؟

فیس بک پر تصویریں شائع کرنا ہوں یا فلموں کے بارے میں خیالات کا اظہار کرنا، یہ وہ چیزیں ہیں جوجالبین(انٹرنیٹ ) کے  استمعال کو دلچسسپ بناتی ہیں. ہم پرانے دوستوں کو یاد رکھ سکتے ہیں ، کھانے کی غیر واضح ترکیبیں تلاش کر سکتے ہیں اور تصاویر کو بانٹ سکتے ہیں مگرہم جو بھی سہولت  استمعال کرتے ہیں وہ  ہمارے بارے میں معلومات محفوظ رکھتی ہیں اور کچھ ہمارے دوستوں اور رابطوں کے بارے میں معلومات محفوظ رکھتی ہیں۔  

ہمارے بارے میں معلومات کا وہ مجموعہ جو ہم آن لائن چھوڑ جاتے ہیں وہ ہماری عددی چھاپ (ڈیجیٹل شیڈو ) کہلاتی ہے .یہ ان چیزوں کو یاد رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے جو ہمیں بھولنے کا خطرہ ہو لیکن اس پر قابو رکھنا بھی بہت مشکل ہے.کچھ معلومات ہم لوگ  عمداً مہیّا کرتے ہیں. مثال کے طور پر

  • ہمارے اردگرد موجود سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے اپنی موجودگی کا سہی مقام مہیّا کرنا.
  • چیزیں خریدنے کے لئے اپنے کریڈٹ کارڈ کی معلومات فراہم کرنا.
  • دوسرے لوگوں کو لطف اندوز کرنے کے لئے کانفرنسوں کی تصاویرجالبین(انٹرنیٹ ) پر ڈالنا .

لیکن اگر یہ معلومات غلط ہاتھوں میں چلی جائیں اور دوسرے لوگوں کو پتا چل جائے کہ ہم کہاں ہیں، کس کے ساتھ ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟ تو کیا ہو؟

اچھی خبر یہ ہے کہ ہم ان معلومات کا انتخاب کر سکتے ہیں جنہیں ہم اپنے پیچھے چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں . لیکن یہ فرق جاننا بہت ضروری ہے کہ کون سی ایسی معلومات ہے جو ہم پیچھے چھوڑ کر جائیں گے تو ہمیں نقصان پہنچ سکتا ہے اور کون سی معلومات ہے جن سے نہیں . مزید معلومات کے لئے دیکھئے

 

انٹرنیٹ وہ تمام معلومات محفوظ رکھتا ہے جس کے بارے میں ہمیں پتا نہیں ہوتا یا پھر ہم اس پر توجّہ نہیں دیتے جیسا کہ

  • جب ہم کوئی تصویر انٹرنیٹ پر شائع کرتے ہیں اس وقت ہماری موجودگی کا سہی مقام۔
  • ویب پر تلاش کی جانے والی چیزوں کی تاریخ اور وہ ویب سائٹس جنکا ہم نے دورہ کیا۔
  • ان لوگوں کی فہرست جنہیں کسی بھی مقرّرہ دن پر ہم نے پیغامات بھیجے۔

جب انٹرنیٹ حساس معلومات کے اشتراک کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، عددی چھاپ (ڈیجیٹل شیڈو )  مسئلہ ہو سکتی ہیں۔

اگر آپ حقوق یا شفافیت کے ایک وکیل، ایک  اِرادِیَت پَسَند، ایک صحافی، ایک بلاگر یا کسی بھی دوسرے قسم کے فعال فرد ہیں جو احتساب میں اضافہ  کرنے اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں تحریک، تنظیم اورمہم  چلانے کے روشن امکانات موجود ہیں ۔

اکثر لوگ ایک ہی موقع کی مختلف تصاویر، وڈیوز اور اس کے بارے میں مراسلے شائع کرتے ہیں جو اس صورتحال کو مختلف زاویوں سے پیش کرتے ہیں . یہ تصویر اور عکس بندی بظاھر نظر آنے والی معلومات سے زیادہ معلومات فراہم کر سکتے ہیں مثلاً

  • یہ کہاں ور کب لی گئیں
  • پس منظر اور سیاق و سبق کے بارے میں حقیقت میں مقصود سے زیادہ تفصیلات.

تاہم صرف ہمدرد اور اتحادی-اور اس کے پیچھے کارفرما عددی چھاپ ہی نہیں بلکہ مخالفین بھی اس تفصیل کو دیکھتےہیں- اور کیونکہ انٹرنیٹ کبھی نہیں بھولتا یہ بعد میں مصیبت بھی پیدا کر سکتا ہے جب سیاسی صورتحال تبدیل ہوجائے- اپنی معلومات کو محفوظ اور اپنےغیرارادی نشانات کو کم سے کم رکھئے - آپ کی مدد کے لئے بہت سے آن لائن آلات موجود ہیں جیسا کہ:

ONO – Survival in the Digital Age
Security In-A-Box

 

 

چھپانے کے لئے کچھ بھی نہیں

Nothing to Hide Flipcard 1

چھپانے کے لئے کچھ بھی نہیں Flipcard 2

چھپانے کے لئے کچھ بھی نہیں

میں جو کر رہا ہوں وہ میں اعلانیہ طور پر کیوں نہ کروں - میں کچھ غلط نہیں کر رہا ہوں" یہ  ہم میں سے اکثر کی طرف سے ایک عام رد عمل ہے جب ہم سے ہماری رازداری کی حفاظت کرنے کے لئے کہا جا رہا ہو۔لیکن "کچھ نہیں چھپانے کو" کا مطلب "سب کچھ ظاہر کرنا" نہیں ہے۔

کیا آپ نے سوچا ہے کہ کیوں کوئی بھی آپ کی زندگی کے بارے میں معلومات کو درج کرنا، اس کے حصوں کو تقسیم کرنا، آپ کی اجازت کے بغیر استعمال کرنا یا  دوسروں کوآپ کے بارے میں غلط فہمی میں ڈالنے کے لئے استعمال کرنا چاہے گا؟
بعض اوقات ہو سکتا ہے آپ اپنے بارے میں کچھ معلومات نجی رکھنا پسند کرتے ہوں اگرچہ ان میں کچھ برا، غلط، شرمناک یا  غیر قانونی نہیں ہوتا۔ یہاں کچھ مثالیں ہیں:

  • ایک سنگین بیماری، یا حمل – کیونکہ سب سے پہلے آپ اس کے بارے میں نجی طور پر سوچنے کے لئے وقت چاہتے ہیں  اور آپ  ہو سکتا ہے نہ چاہتے ہوں کہ لوگوں کو پتہ چلے ۔
  • اپنی اولاد کے بارے میں تفصیلات کیونکہ اپنی حفاظت کے لئے وہ آپ پر انحصار کرتے ہیں۔  

اکثر انجانے میں، ہم اپنی بے تکلفانہ/رازدارانہ معلومات آن لائن بانٹ دیتے ہیں.آپ کےاسٹیٹس اپڈیٹ میں آپ کی موجودگی کا مقام اور محلِ وقوع شامل ہوسکتا ہے اور لوگوں کو چوکنا کرسکتا ہے کہ آپ گھر سے دور ہیں؛کیا آپ چاہتے تھے کہ سب کو یہ بات پتہ چلے؟

جس طرح بانٹنا آپ کا انتخاب ہے اسی طرح رازداری بھی آپ کا انتخاب ہے.آپ نے ایک دفعہ کوئی چیز آن لائن شائع کردی تو بعد میں اسے ختم (ڈیلیٹ) کرنا مشکل ہوسکتا ہے-  اپنی ذاتی معلومات  شائع کرتے وقت احتیاط سے کام لیجئے اور ساتھ میں اس بات پر بھی خاص دھیان دیجئے کہ آپ اسے کس جگہ بانٹ رہے ہیں - رابطوں کی کچھ سائٹس ہر اس چیز کو جو آپ آن لائن شائع کر رہے ہیں اپنی ملکیت سمجھتی ہیں- کیا ایسا ہونا چاہئے؟بعض اوقات یہ بات واضح ہوتی ہے کہ آپکو اپنی معلومات چھپانے کی کیوں ضرورت ہے، چاہے عام طور پر آپ نہ بھی چھپاتے ہوں مثال کے طور پر

اقلیت سے تعلّق رکھنے والوں کو امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جب یہ بات عیاں ہوجائے کہ وہ کون ہیں.

  • گھریلو تشدّد کا شکار ہونے والوں کی حفاظت اسی وقت ممکن ہے جب وہ رازداری اپنائے رہیں۔
  • غیر قانونی سرگرمی کیا ہے، اس بارے میں اختلاف ہوسکتا ہے- بعض اوقات وہ افراد جو معاشرے میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں انکو دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو انکی ذاتی معلومات کے اشتراک کو غیر محفوظ بنا دیتا ہے.

کیا قانونی ہے اور کیا نہیں اسکی ازسِرنو تعریف لوگوں کو اذیت پہنچانے کا ایک نیا طریقہ بن سکتی ہے اور ان کے بارے میں جو پہلے سے جمع شدہ معلومات ہیں وہ اسکی حمایت کرنے کے لئے استمعال کی جاتی ہیں.

بعض اوقات کہا جاتا ہے کہ ہمیں زیادہ محفوظ رہنے کے لئے اپنی آزادی اور رازداری سے دست بردار ہونا  پڑتا ہے. لیکن ہماری نجّی معلومات کی حفاظت کی کمی بھی ہمیں کم محفوظ بنا سکتی ہے دیکھے جانے کا احساس ہمارے برتاؤ کے طریقوں کو بدل دیتا ہے جو ہمیں دیکھ رہے ہیں انکی طرف سے منفی ردّعمل سے بچنے کی خواہش پیدا کرتا ہے. حفاظت کی خاطر اپنی رازداری کی سودے بازی کرنے کا نتیجہ ،حفاظت اور رازداری دونوں ہی کی کمی کی صورت میں نکل سکتا ہے

وسائل:
The Shadow Times
Jay Stanley, ACLU: Plenty to hide 
Daniel J. Solove: Why Privacy Matters even if You Have 'Nothing to Hide'

 

 

خطرات کا اندازہ لگانا

خطرات کا اندازہ لگانا Flipcard 1

خطرات کا اندازہ لگانا Flipcard 2

خطرات کا اندازہ لگانا

تقریباً ہر دوسرے ہفتے آن لائن سرگرمی کے خطرات کے بارے میں پڑھنا انتہائی مغلوب کرنے والا ہوسکتا ہے:

  • چور اس حقیقت کو جاننے کے بعد کہ آپ گھر پر موجود نہیں ہیں(ٹوئٹر) کو اپ کے پتے (فیس بک) کے ساتھ یکجا کر کے اپ کے گھر میں گھس سکتے ہیں.
  • آپکو موصول ایمیل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ظاہر کرنے والی ویڈیوکا لنک ہوسکتا ہے اور جب اپ اس لنک کو کھولیں تو اپکا کمپیوٹر، کمپیوٹر کو خراب کردینے والے سوفٹوئر سے متّاثر ہوجائے۔
  • آپکی آن لائن مواصلات تیسرے فریق کی جانب سےخفیہ طور پر محفوظ کی جاسکتی ہے۔

آپکو در پیش خطرات کو کم کرنا ممکن ہے، بعض اوقات  ہم  خطرہ  کا انتخاب  کرتے  ہیں کیوںکہ ہمیں لگتا ہے کہ  کچھ غلط  ہونے کے امکانات ہمارے رویّہ کو بدلنے کے لیے ناکافی  ہیں.دیگر مواقع پر ہوسکتا ہے ہم خطرات مول نہ لینے کا فیصلہ کریں، ہمیں آشکار ہو کہ دوسرے ہمارے عمل کی وجہ سے متّاثر ہوسکتے ہیں۔

خطرات کے بارے میں صحیح اندازہ لگانے کے لئے ضروری ہے کہ ہمیں اپنے اختیارات پتا ہوں، اور یہ کہ ان اختیارات کو استعمال کرنے کے کیا نتائج ہوسکتے ہیں اور ہم ان نتائج کو منظّم کرنے کہ لئے کیا کرسکتے ہیں.

یہ کچھ جگہیں ہیں جہاں آپ خطرات کو کم کرنے میں مدد کرنے والے آلات کو تلاش کر سکتے ہیں:

  • آپ کہ سافٹ وئر اور سماجی رابطوں کی سائٹس کی رازداری کو محفوظ رکھنے کے اختیارات(پرائیویسی سیٹنگز).
  • Passfault  جہاں آپ زیادہ محفوظ پاسورڈ بنانے کے بارے میں پڑھ سکتے ہیں.
  • HTTPS Everywhere جہاں آپ محفوظ آن لائن رابطوں کو استعمال کرنا سیکھ سکتے ہیں.

ارادیّت پسند اکثر خطرات مول لینا پسند کرتے ہیں، تاہم عددی آلات استمال کرنے میں یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ بعض اوقات آپ جو خطرات مول لے رہے ہوتے ہیں ان کے بارے میں آپکو معلوم نہیں ہوتا. مخصوص عددی آلات کے استمعال میں لاحق خطرات کو منظّم کرنے کے بارے میں معلوم کرنا مشکل ہوسکتا ہے. کیا کسی کو بےنقاب نہ کرنا بہتر ہوگا یا جتنی ممکن ہوسکے اتنی عوامی توجّہ حاصل کرنا بہتر ہوگا؟ ہم بلا ارادہ نقصان پہنچانے سے کیسے اجتناب کر سکتے ہیں؟

اگر پیچھے ہوئی ساری باتوں کو دوہرائیں تو یہ فیصلہ کرنا بہت آسان ہے مگر جب آپکو پہلی دفعہ ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو یہ بہت مشکل ہوتا ہے.

وہ باتیں جن پر عمل کرنے سے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے:

  • کیا یا کون ہے جسے آپ محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ اگر، مثال کے طور پر، کسی شخص کا اس جگہ داخل ہونا ناممکن ہے جہاں آپ موجود ہیں- کیوں کہ مثلاً آپ کسی دوسرے ملک میں کام کرتے ہیں- تو آپ کو اپنے آن لائن رابطوں کو زیادہ محفوظ بنانے کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے.
  • آپکو کون سے خطرات کا سامنا ہونے کا امکان ہے؟ جو کوائف اور معلومات آپ جمع کر رہے ہیں کیا وہ نقل، سمجھوتہ کا شکار یا برباد ہوسکتے ہیں؟ کیا آپ خطرے میں ہیں، یا وہ لوگ جو آپ کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں وہ زیادہ خطرے کا شکار ہیں؟ ممکنہ خطرات کو فوقیت دیجئے تا کہ وہ آپ کو صحیح حل تلاش کرنے میں مدد کر سکیں.
  • آپکو لاحق خطرات کے ذریعے عددی سلامتی (ڈیجیٹل سیکورٹی) کی کون سی خامیوں اور کمزوریوں کو بےنقاب کیا جا سکتا ہے؟
  • آپ کی وسعت و قابلیت کیا ہے؟ جہاں آپ ہیں اگر وہاں رمزنگاری غیرقانونی ہے اورآپ رمزشدہ کوائف کو چھپانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو بہتر ہے کہ آپ رمز نگاری استمال ہی نہ کریں.
  • حالات مسلسل تبدیل ہو رہے ہیں اور غیر مستحکم ماحول میں تو اور بھی زیادہ- حالات کو باقاعدگی سے دوبارہ جانچنے کے لئے وقت نکالئے.

وسائل:
Mobile Security
Protection Online: New Protection Manual for Human Rights Defenders

 

 

دوسروں کو خطرے میں ڈالنا

دوسروں کو خطرے میں ڈالنا Flipcard 1

دوسروں کو خطرے میں ڈالنا Flipcard 2

دوسروں کو خطرے میں ڈالنا

آن لائن شائع کی جانے والی تصاویر کے ساتھ  ان میں نام شائع کرنا یہ  بتانے کا ایک  بہت سہل طریقہ ہے کہ آپ کے ساتھ اور کس نے ورکشاپ یا اجتماع میں شرکت کی تھی. کسی بھی انسان کو دلچسپ باتیں  جو اس نے کانفرنس میں  کیں اس کے لئے خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تصویر ٹیگ کرنا ایک اچھا طریقہ ہے -اور یہ بتانے کا کہ وہاں اور کون موجود تھا۔ سماجی رابطوں کی سائیٹیں ہمیں موقع فراہم کرتی ہیں یہ بتانے کا کہ ہم کس کے ساتھ تھے، نئے دوستوں سے ملنے کا اور شاید ان کے بھی دوستوں سے ملنے کا -

بعض اوقات ہم سے ہمارا برقی-میل کا پتہ داخل کرنے کے لئے کہا جاتا ہے تا کہ ہم یہ معلوم کر سکیں کہ ہمارے دوستوں میں سے اور کون وہی سہولت استمال کر رہا ہے. جب ہم دوسروں کے بارے میں سماجی جالکار میں معلومات بانٹتے  ہیں تو ہم وہ معلومات دوسروں کو دے رہے ہوتے ہیں جو ہمیں بھروسہ کے ساتھ دی گئی ہوتی ہیں. تو اسلئیے یہ اھم  ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں:

  • ہمیشہ معلوم کریں کہ دوسروں کے بارے میں آن لائن معلومات بانٹنا صحیح  ہے  یا نہیں .
  • کسی کو دوست  کے طور پر قبول نہ کریں جب تک آپ انہیں واقعتاً نہ جانتے ہوں-
  •  اپنے ای میل کا پاس ورڈ دے کر کسی اور اطلاقی مصنع لطیف کو اپنے ای میل کھاتہ تک رسائی نہ دیں.

انسانی حقوق کے علمبرداروں اور گروہوں کو لاحق  خطرات  کے بارے میں شعور بیدار کرنا ان لوگوں  کی حمایت کرنے کا ایک بہت عظیم  اور اھم طریقہ ہے.

تاہم، یہ بہت اھم ہے کہ اس بات کا احساس رکھا جائے  کہ جن لوگوں کی حمایت میں آپ لکھ رہے ہیں انکی بہت بڑی زمہ داری آپ لے رہے ہیں. تو احتیاط سے سوچئے  کہیں آ بلا قصد و ارادہ ایسی معلومات تو فراہم  نہیں کر رہے جو مخالفین  کو ان لوگوں کو شناخت  کرنے میں مدد دے سکتی ہے  جن  کے بارے میں آپ لکھ رہے ہی . بعض صورتوں میں زیادہ نمود ان لوگوں کو حفاظت فراہم کرسکتی ہے جنہیں خطرات کا سامنا ہے عوامی توجّہ اس بات کو یقینی بنا سکتی ہے کہ ان کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں کی جارہی جب کہ کوئی نہیں دیکھ رہا. تاہم ساتھی ارادیت  پسندوں ، دوستوں اور خاندان کی شناخت بھی اسی طرح  ظاہر ہوسکتی  ہے-مدد کے لئے آپ یہ کرسکتے ہیں کہ:

  • رابطے کے لئے محفوظ  طریقوں کا استمال کیجیے چاہے آپ جلدی میں ہی کیوں نہ ہوں.
  • اپنے روابط  کو ان کے کوائف کی خفیہ کاری کے ذریے محفوظ کیجیے.
  • اس بات کو یقینی بنائیے  کہ جو ویڈیو یا تصویر آپ شائع کرتے ہیں کسی ایسے سیاق وسباق کی نشاندہی تو نہیں کرتیں   جنہیں عوامی نہیں ہونا چاہیے.

وسائل:
CPJ Journalist Security Guide
How to use mobile phones as securely as possible
Secure your internet communication 
Video “Exposing your network”

 

 

سراغ رسانی

سراغ رسانی Flipcard 1

سراغ رسانی Flipcard 2

سراغ رسانی

وہ کمپنیاں جو ویب سائٹ چلاتی ہیں اکثروبیشتر ہماری معلومات محفوظ رکھتی ہیں تا کہ وہ ہمیں موئثر انداز میں وہ معلومات فراہم کر سکیں جو ہمیں چاہئیے ہیں.ویب صفحات پر موجود اشتہارات اکثر ہماری پچھلی آن لائن تلاش کی گئی معلومات اور دوسری آن لائن سرگرمیوں سے منسلک ہوتے ہیں.

جو کمپنیاں یہ معلومات رکھتی ہیں وہ ہمرے بارے میں  بہت کچھ جانتی ہیں جیسا کہ، "ہم کہاں ہیں " ،"ہم کون سا کمپیوٹر یا موبائل استمعال کر رہے ہیں " اور ہم کیا دیکھ رہے ہیں ، ہم آن لائن کیا تلاش کر رہے ہیں اور اگر ہم کسی کھاتے میں لاگ ان کرتے ہیں تو وہ ہمارا نام ، ای میل پتہ اور بہت کچھ جانتے ہیں بلکہ اگر آپ کسی اور مختلف نام سے بھی لاگ ان ہوجائیں تو بھی آپکا کمپیوٹر اور برائوزر آپکو شناخت کر لیں گے بعض اوقات وہ معلومات اپ کے خلاف استعمال کی جاسکتی ہیں جو آپ آن لائن سرگرمی کے بعد چھوڑ جاتے ہیں

  • اگر آپ کینسر اور صحت کے دوسرے سنگین مسائل کے بارے میں آن لائن معلومات ڈھونڈ رہے ہیں تو اس کے نتیجے میں کچھ ممالک میں صحت کے بیمہ کے پیسوں میں آپکی شراکت میں اضافہ ہوسکتا ہے.
  •  بینکوں نے بھی قرضہ دینے کے متعلق فیصلے کرنے کے لئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں کے ذریے اکھٹا کی گئی معلومات کا استمال شروع کر دیا ہے.

ہوسکتا ہے کہ یہ معلومات آپ کے متعلق نہ ہوں اور یہ ہوسکتا ہے کہ آپکا دوست آپکا کمپیوٹر استمال کر رہا ہو جو آپکی شناخت سے منسلک ہو اور کمپیوٹر غلطی سے آن لائن طرز عمل کو اس کے بنیادی صارف کی طرف منسوب کر رہا ہو.

مگر صرف یہی ممکنہ منفی نتائج  نہیں ہیں آپ کے آن لائن روئیے کی کھوج لگانے کے ،اگر آپ کوئی حسساس یا تحقیقی کام  کر رہے ہیں تو خطرات اور بھی بڑھ جاتے ہیں. مخالفین  آن لائن میسّر معلومات کو یکجا کرنے کے آلات کا استمعال کرتے ہوئے آپکی سر گرمیوں کی اور آپ کون  ہیں کی تصویر کشی بہتر انداز میں کر سکتے ہیں ، بشمول

  • سماجی ابلاغ
  • آن لائن فائلوں کا مخزن
  • آن لائن خریداری
  • تصویروں کا بانٹنا
  • ویب نوشتہ جات (بلاگنگ)
  • عمومی تلاش

آپ سوچتے ہوں  گے  کہ آپ کے بارے میں آن لائن معلومات پوشیدہ ، غیر دلچسپ اور مشکل سے حاصل ہونے والی ہے مگر بہت ہی سادہ سے آلات کی مدد سے الگ تھلگ معلومات کو یک جا کر کے بہت ہی اھم اور کارآمد معلومات حاصل  ہوسکتی ہیں، جن میں سے کچھ درج زیل ہیں

  • آپکی موجودگی  کی تفصیلات ( موجودہ اور ماضی کی ) .
  • آپکی سرگرمیوں ور مشاغل (آن لائن اور آف لائن ) کے سابقات .
  • -آپکی کسی تقریب میں موجودگی کے ثبوت.
  • آپکے دوستوں ور حامیوں کی فہرستیں.
  • آپکی بات چیت کے اندراجات  اور دوسرے دستاویزات .

ان سب باتوں سے بچنے کے لئے اور ان سب امکانات کو رد کرنے کے لئے آپکو چاہئے اپنے بارے میں آن لائن میسسر معلومات کو محدود کرنے پر غور کیجئیے.

آپ گمنام بن کر بھی تلاش کر سکتے ہیں، آن لائن سراغ لگائے جانے کے امکانات کو کم سے کم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیے اور مختلف ناموں کے کھاتے اور سہولتیں استمعال کیجئے

وسائل:
Trace My Shadow
Firefox Privacy Settings
Who has your Back
Global Voices Guide to Anonymous Blogging

 

 

ما بعد کوائف

ما بعد کوائف Flipcard 1

ما بعد کوائف Flipcard 2

ما بعد کوائف

٢٠١٣ میں دنیا جان چکی تھے کہ امریکا کی پیغام رساں کمپنیاں اپنے ای میل اور فون کال کے ما بعد کوائف امریکا کے  خفیہ معلومات جمع کرنے والے ادارے این-ایس-اے کو جمع کروا رہئ تھیں.کچھ لوگ بحث کرتے ہیں کہ اگر مواد سے کوئی فائدہ مند نتیجہ اخذ نہیں ہورہا تو اسکا نقصان کیا ہے ؟

ما بعد کوائف کیا ہے؟

ما بعد کوائف سے مراد وہ معلومات ہیں جو کسی فون کال یا ای میل کے وجود میں آنے کا نتیجہ ہوتی ہیں جیسا کہ،

  • فون نمبر اور فون کال کرنے والے اور اس فون کال کو وصول کرنے والوں کے مقامات.
  • کال کا وقت اور دورانیہ۔
  • فون کا ترتیب نمبر ۔
  • ای میل پتہ۔
  • جہاں ای میل بھیجی جا رہی ہیں وہاں کا وقت اور مقام۔
  • قیافہ کے مندرجات

آپ نادانستہ طور پر معلومات فراہم کر سکتے ہیں مثلا، اپنی کال اور ای میل کے ما بعد کوائف کے ذریے اس حقیقت کا اظہار کہ آپ کسی احتجاج کا حصّہ ہیں. جو لوگ آپکی نگرانی کر رہے ہیں  انہیں یہ جاننے کی ضرورت نہیں ہے کہ آپ نے من وعن کیا کہا، وہ آپ کے وقتاً فوقتا ہونے والے رابطوں کے ذریے پیدا ہونے والے ما بعد کوائف کا تجزیہ کرنے کے بعد نتائج اخذ کر سکتے ہیں۔

ما بعد کوائف کے وجود میں آنے سے بچانے کے لئے ان آلات کا استمال کیجیے :
ای میل کے لئے Tor براؤزر
کالوں کے لئے ریڈ فون۔
ٹیل-آل ٹیلیفون۔
آپ کے ما بعد کوائف سے متعلق گارڈین رہبر۔

ایک اور طرح کے ما بعد کوائف تصویر، پی-ڈی-ایف اور ورڈ کی فائلوں میں پایا جاتا ہے بشمول،

  • فائل کس وقت اور تاریخ کو بنی
  • وو شخص جس نے فائل بنائی یا اس میں ترمیم کی۔

ان پولیس افسران  کی تصاویر شائع کرنا جو کہ کسی غیر قانونی کام میں ملوث ہوں ان  کے فوٹوگرافر کو بے نقاب کرسکتا ہے، اگر ان تصاویر میں ما بعد کوائف جیسا کہ یہ تصاویرکب اور  کہاں لی گئیں اور ان کو کس کیمرے یا موبائل سے لیا گیا  ہے شامل ہوں۔ 

اس اڑن پرچی کے لئے بھی یہ بات صادق آتی  ہے کہ جس میں کسی احتجاج کے بارے میں کہا گیا ہو یا کسی علاقہ کی مقامی پریشانی کے بارے میں بتایا گیا ہو . ورڈ،پی-ڈی-ایف فائلیں اپنے مصنف کے بارے میں معلومات فراہم کر سکتی ہیں۔

یہ جاننے کے لئے کہ ما بعد کوائف کیسے حذف کئے جائیں اس لنک کا مطالعہ کیجیے

 

 

خفیہ کاری/رمز نگاری(انکرپشن) اب بھی کام کرتی ہے؟

خفیہ کاری/رمز نگاری(انکرپشن) اب بھی کام کرتی ہے؟ Flipcard 1

خفیہ کاری/رمز نگاری(انکرپشن) اب بھی کام کرتی ہے؟ Flipcard 2

خفیہ کاری/رمز نگاری(انکرپشن) اب بھی کام کرتی ہے؟

یہ معلوم کرنا آسان نہیں کہ کیا اب بھی اپنے ابلاغ کو محفوظ بنانا ممکن ہے.گارڈین کی میزبانی میں ہونے والی سوال و جواب کی نشست میں ایڈورڈ سنووڈن کے این-ایس-اے اور دیگر خفیہ سہولتوں کے نگرانی کے طریقوں کو بیان کرنے کے تھوڑی در بعد ایک قاری نے سوال کیا "کیا خفیہ کاری این-ایس-اے کی نگرانی کو شکست دے سکتی ہے؟" "کیا میرے کوائف و معلومات میری خفیہ کاری کے ذریعے محفوظ ہیں؟" ایڈورڈ سنووڈن نے جواب دیا

"رمز نگاری کام کرتی ہے ، مناسب طریقے سے لاگو مضبوط خفیہ نظام ان چند چیزوں میں سے ایک ہے جس پر آپ بھروسہ کر سکتے ہیں " .

جب کہ کامل حفاظت نہ قابل پہنچ ہے اور رہے گی، لیکن صحیح آلات و ترتیب کے ساتھ ہم اپنی عددی پوشیدگی ورسلامتی کی حفاظت کر سکتے ہیں.

  • اپنی ای میل کو جی-پی-جی استعمال کرتے ہوئے خفیہ بنائیے.
  •  اپنے فوری پیغامات کو OTR استمال کرتے ہوئے خفیہ بنائیے.
  • اپنی تلاش کو ٹور کے ذریعے خفیہ بنائیے.

ہمیں یہ بھی پتا چلا کہ بہت سے تجارتی مہیاکارجیسا کہ گوگل، فیس بک، ایپل، یاہو اور مائیکروسافٹ این-ایس-اے کی مدد کر رہے ہیں. بعض اوقات ان کمپنیوں کو اپنی شراکت داری کے بارے میں چپ رہنے پر مجبور کیا جاتا ہے.
یہ بتانا بہت مشکل ہے کہ کون سے نظام، معیار، سہولیات اور آلات ہیں جنہیں این-ایس-اے اور اسکے حامی سبوتاژ کرنے کی کوشش کر چکے ہیں، لیکن سلامتی کے محققین ہمیں سب سے زیادہ محفوظ مواصلاتی مصنع لطیف کے پیچھے بنیادی ٹیکنالوجی کے بارے میں یقین دلاتے ہیں.

یہاں کچھ عام اصول دئے گئے ہیں جنہیں عددی مواصلات استعمال کرتے وقت ذہن میں رکھنا ضروری ہے،

  • جہاں تک ممکن ہو سکے اوپر دی گئی سہولیات اور مصنع لطیف استمال کرنے سے گریز کریں.
  • جہاں تک ممکن ہو سکے"کھلے ماخذ مصنع لطیف " استمال کیجئے صرف یہی مصنع لطیف آزاد ماہرین کے ذریعے تصدیق کیا جا سکتا ہے.
  • ایسی سہولیات جو جالبین پر مجمع میں استعمال ہوتی ہیں یا ایسے ممالک سے منظّم کی جاتی ہیں جو این-ایس-اے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں ان کی بجائے مقامی مہیا کاروں کو استمال کیجئے.
  • مضبوط کلیدون کو استمال کیجیے : جی-پی-جی کے لئے کم از کم ٢٠٤٨ بٹ RSA کلید استمال کیجئے.

وسائل:
اپنے جالبین ابلاغ کو پوشیدہ بنانے کے لئے
 خفیہ کار فوری پیغام رسانی OTR
براؤز TOR
کیا رمزنگاری اب بھی کام کرتی ہے؟

 

ساتون کارڈوں کی پی ڈی ایف کو جالبین سے اپنے کمپیوٹر میںمحفوظ کیجیے (PDF)

 

تمام ساتون کارڈوں کو جالبین سے بغیرکسی ہچکچاہٹ کے اپنے کمپیوٹر میں اتارئے، شائع کرائیے اور انہیں بانٹئے کیوں کہ یہ عوامی تخلیقی لائسنس کے تحت تشہیر کے گئے ہیں.

 

خاکہ نگار: لیو کوپلکم