میک پتہ کسی مخصوص جالکار اڈاپٹر (ایک مصنع کثیف جس کی مدد سے آپ کا آلہ جالبین سے منسلک ہوتا ہے، چاہے لاسلکی یا ایتھرنٹ کے ذریعے )سے منسلک ہوتا ہے جو کہ کمپیوٹر، فون اور دوسرے آلات پر بہت سے منفرد شناخت کنندہ میں سے ایک ہے .بلوٹوتھ اڈاپٹر اور موبائل فون (GSM, 3G, LTE, etc.) "بیس بینڈ ریڈیو" کی بھی منفرد شناخت ہوتی ہے، یہ اکثر کسی خاص کمپیوٹر کو انفرادی طور پر شناخت کرنے کے کام آتے ہیں. تاہم، ایسے مصنع لطیف موجود ہیں جن کی مدد سے آپ عارضی طور پر اپنا میک پتہ اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کر سکتے ہیں.یہ ایک اچھا طریقہ ہوسکتا ہے عوامی لاسلکی جالکاروں پر اپنی رازداری کی حفاظت کرنے کا۔