رائوٹر پر میک پتہ کے نوشتہ جات
میک پتوں کے نوشتہ جات عموما فوری رائوٹر یا میزبان مشین جو کہ میک پتہ سے متعلقہ مشین کو IP پتے فراہم کررہی ہوتی ہے پر بنتے ہیں. اگر چہ جالکاروں پر میک پتوں کے نوشتہ جات مقامی جالکار کے اندر موجود کسی ور رائوٹر پر بھی ترتیب پاتے ہیں. نوشتہ جات جالکار پر موجود مخصوص کمپیوٹر کے IP پتہ کا سراغ دیتی ہیں اور نقل و حمل میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
جالبین پر آن لائن ہونے کے لئے آپکو IP پتہ کی ضرورت ہوتی ہے. فی الحال IP پتے کمپیوٹر(IP پتہ مہیّہ کرنے کے مقصد سے خاص طور پر تشکیل دیئے گئے ) متحرک طور پر فراہم کرتے ہیں.جنہیں رائوٹر کہتے ہیں. چوں کہ جال کار پر دو IP پتے موجود نہیں ہوسکتے اسلیے فراہم کردہ IP پتوں کے سراغ لگانا عین ممکن ہے .یہاں پر اب میک پتہ آتا ہے.کمپیوٹر کا میک پتہ رائوٹر پر جوIP پتہ اس سے منسلک کیا گیا ہے اسکی تفصیلات کے ساتھ نوشتہ جات ترتیب دیتا ہےتا کہ یہ IP پتہ کسی اور کمپیوٹر کو فراہم نہ کیا جا سکے.جسکا مطلب ہے کہ جالبین پر ہونے والی رابطہ کاری کے ذریعے اسکے اصل کمپیوٹر کا سراغ کسی بھی وقت لگایا جا سکتا ہے.
جالبین کی رسائی کے وقت/ تاریخ کے نوشتہ جات
جب بھی آپ اپنے کمپیوٹر سے جالبین تک رسائی حاصل کرتے ہیں آپ کے کمپیوٹر اور جالبین رسائی مقام پر نوشتہ جات بن جاتے ہیں جوکہ صارف کے کمپیوٹر اور جالبین سرگرمی کے کوائفیہ تک رسائی فراہم کرتے ہیں.
رائوٹر پر آلہ کے نام کے نوشتہ جات
جب بھی آپ رائوٹر سے ایک صارف کے طور پر منسلک ہوتے ہیں آپ کے نوشتہ جات کی تفصیلات کا اندراج ہو جاتا ہے۔
دورہ کئے گئے آئی پی پتوں کے نوشتہ جات
جب بھی آپ کسی ویب سائٹ کا دورہ کرتے ہیں آپکا IP پتہ کا اس ویب سائٹ کی میزبان مشین میں اندراج ہوجاتا ہے.ویب سائٹ کی میزبانی کرنے والوں کے لئے یہ ایک بہت قیمتی معلومات ہے کیوں کہ وہ اسکا تجزیہ کر کے اسے استمال کرسکتے ہیں، مثال کے طور پر ہدفیہ تشہیر کے لئے.
جالبین سہولت رسائی کے نوشتہ جات
یہ نوشتہ جات فائلیں ہوتی ہیں جو کہ جالبین سہولت مہیّہ کار (ISP)اپنے پاس محفوظ رکھتے ہیں.ISP تمام جالبین راہ رو کی نگرانی کرتی ہے.
براؤزر سابقات
براؤزر سابقات صارف کی حالیہ دورہ کی ہوئی ویب صفحات کی فہرست دکھاتے ہیں بلکل درست ٹائٹل اور دورہ کرنے کے ٹائم کے ساتھ.ویب براؤزر مصنع لطیف ایک مخصوص وقت کے دورانیہ کے لئے اسکو معینہ طور پر محفوظ رکھتا ہے.جس کو بھی آپ کے کمپیوٹر تک رسائی حاصل ہے وہ آپ کی دورہ کی ہوئی ویبسائیٹوں کا پتا لگا سکتا ہے.اور ایسا خاص طور سے اس وقت ہوتا ہے جب آپ عوامی کمپیوٹر استعمال کر رہے ہوں جیسا کہ انٹرنیٹ کیفے۔