گوگل انلیٹکس ویب سائٹ مالکان کے لئے ایک آن لائن سہولت ہے جسکی مدد سے انہیں پتہ چلتا ہے کہ کون انکی ویب سائٹ استعمال کر رہا ہے اور کیوں ، کیوںکہ اسکی تنصیب اور استعمال آسان ہے ، جسکا مطلب یہ ہے کہ اس ویب سائٹ پر تمام صارفین کی معلومات گوگل کو بھیجی جاتی ہیں جہاں اسے محفوظ کرنے کے بعد آپکے دوسری گوگل سہولتوں جو کہ آپ جان بوجھ کر استعمال کرتے ہیں (تلاش، برقی میل، رابطے، کلینڈراور بہت سی دوسری ) یا لاعلمی میں (ؔؔAdsense, گ + کا دوسری ویب ستوں پر نشان، گوگل کپچا ، گوگل کے نظام میں موجود مواد وغیرہ ) کے ساتھ باہمی تعلق پیدا جاتا ہے جسکی مدد سے گوگل زیادہ تر ویبسائٹوں کے ذریعے آپکا سراغ لگاتا ہے چاہے وہ گوگل کے ساتھ براہ راست رابطےمیں ہوں یا نہیں.